Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

زحمتِ جنبشِ لب کس لیے دی جائے انہیں
جب وہ آنکھوں سے تکلم کا ہنر رکھتے ہیں

DarK_PrincE
 

انتظار میں بیٹھا ہوں مرشد
آئے گی کسی شہزادی کی ریکویسٹ

DarK_PrincE
 

تم سحر کا تازہ جھونکا تم ایک سنہری شام ...!!!!
تم پیار کا پہلا چہرہ تم حسن کا دوجا نام ....!!!!
جس شخص کو تم مل جاؤ وہ اور بھلا کیا مانگے .!!
تم بیش بہا ثروت ہو تم قدرت کا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

DarK_PrincE
 

سوکھے پتوں میں بھی آنے لگی مشک عنبر
تیری بکھری ہوئ یادیں ھیں اور زرد دسمبر۔

DarK_PrincE
 

جب تُم اُداسی کے شہر میں گھبرانے لگو تو مُجھے پُکارنا،
میں تُمہیں پُھول بھیجوں گا۔

DarK_PrincE
 

محبت "م" سے شروع ہوتی
اور"ت" پہ ختم ہو جاتی ہے
لیکن!
میری محبت "ت" سے شروع ہوتی
اور "م" پہ ختم ہوتی ہے
یعنی "تم"⁦⁦

DarK_PrincE
 

تعریف کر رہا تھا ہر کوئی اپنے یار کی ۔۔۔
ہم نیند کا بہانہ کر کے محفل ہی چھوڑ آئے

DarK_PrincE
 

وہ میری لڑکی ہر دم-"
نشے میں چور لگتی ہے__
سرخ پہنے تو دلہن'
سفید پہنے تو حور لگتی ہے_

DarK_PrincE
 

زندگی جیسی جلانی تھی جلا دی ہم نے
اب دھوئیں پہ بحث کیسی راکھ پہ اعتراض کیسا

DarK_PrincE
 

سَرد سَرد موسم میں زَرد زَرد ہونٹوں پر..!
چُپ کا جو پہرا ہے، کوئی تو زخم گہرا ہے

DarK_PrincE
 

اس ڈر سےمیں قمیص کبھی جھاڑتا نہیں
کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں
جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئے
ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے کچھ خواب گر پڑیں
اتنا بھی مت بڑھایئے رخت سفر کہ کل
جب پوٹلی اٹھائیں تو اسباب گر پڑیں
رہنے بھی دیں نہ منھ مرا کھلوائیے جناب
ایسا نہ ہو کہ آپ کے القاب گر پڑیں

DarK_PrincE
 

* ٭نہ آمنہ ہے، نہ امبر ہے *
*نہ لڑکی ہے، نہ نمبر ہے حد ہو گئی *
*یہ کیسا دسمبر ہے*

DarK_PrincE
 

گھر والوں نے زبردستی میری شادی 32 دسمبر کو رکھ دی
ہے
اب میں کیا کروں

DarK_PrincE
 

پھر سے ایک بار اجڑ جاتے ہیں
چل تیرے عشق میں پڑ جاتے ہیں

DarK_PrincE
 

ہم تیرے عشق میں یہاں تک آ چکے
جہاں اب کسی اور کو بھی دیکھنا گناہ لگتا ہے

DarK_PrincE
 

تمہیں چاہنے کے سوا کچھ ہم نے چاہا نہیں،
یہ دل تمہارے سوا کسی کا ہوا نہیں۔

DarK_PrincE
 

کچھ تجھ کو محبت پر یقین تھا نا وفا پر
کچھ دکھ مِری تقدیر میں لکھا بھی بہت ہے
وہ اور ہیں جو چُھو کے تجھے دیکھنا چاہیں
مجھ کو تو مِرے خواب کی دُنیا بھی بہت ہے

DarK_PrincE
 

انا پرستی کی حد پوچھتے ہو؟
تو سنو۔۔۔۔!
جس کے بنا ہر سانس
مجھے ٹوٹتی لگے
میں نے اس کو بھی پانے کا
وظیفہ نہیں کیا۔۔۔!!!

DarK_PrincE
 

دسمبر جانے والا ہے
چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظرانداز کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب
دلوں کو صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئ مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھے سب وہاں ٹھرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
پڑھا ہو نہ فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں

DarK_PrincE
 

نبھائی ایک مدت ہم نے لیکن آج کل کُچھ!
میرا دِل مُجھ سے بیزار،میں بیزار دِل سے