Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

بن کے احساس محبت کے حسیں جذبوں کا
وہ میرے دل میں دھڑکتا ہے غضب کرتا....!!

DarK_PrincE
 

لا ادھر ہاتھ
کہ ہم درد کی اس ڈوبتی ناؤ سے اتر کر۔۔۔
چلیں اس پار
جہاں کوچہ و بازار نہ ہو
درد کے آثار نہ ہوں۔۔

DarK_PrincE
 

لپٹ جاؤ__ میری بانہوں میں کہ رات دسمبر هے.
یہ سردی__ کہیں تم کو بیمار نہ کردے______..

DarK_PrincE
 

*کتنی غور سے دیکھا ہوگا میری نظر نے تمہیں*
*تمہاری بعد کوئی چہرا پسند ہی نہیں ایا مجھے*

DarK_PrincE
 

قاصد کو جو پڑی گالیان تو مجھ سے آ کر کہا
بہت مھیٹھی ہے ان کی زبان ذرا کھا کر دکھیے

DarK_PrincE
 

میں دیر کروں تو خدشات لاحق رہیں اس کو
نظر نا آؤں میں ، تو پریشان ہوا کرے کوئی۔

DarK_PrincE
 

تمام لوگ سمجھتے ہیں سبز پیڑ مجھے
ہوائے زرد کوئی اور دن نہ چھیڑ مجھے
ذرا سا وقت لگا ، خود کو بن لیا میں نے
کہا تھا اتنے سلیقے سے مت ادھیڑ مجھے

DarK_PrincE
 

سوچا یہ تھا وقت ملا تو ٹوٹی چیزیں جوڑیں گـــے
اب کونے میں ڈھیر لگا ھے باقی کمرہ خالی ھے
بیٹھے بیٹھے پھینک دیا ھے آتش دان میں کیا کیا کچھ
موسم اتنا سرد نہیں ھـــے جتنی آگ جلا لی ھـــــے
اِک کمرہ سازوں سے بھرا ھے ، اِک کمرہ آوازوں ســـے
آنگن میں کچھ خواب پڑے ہیں ، ویسے یہ گھر خالی ھے

DarK_PrincE
 

دل اور جگر کی بات کئے جا رہے ہیں وہ
کتنے حسین خواب جئے جا رہے ہیں وہ
مدہوش ہو کے باہ میں میری جو آ گئے
دیکھو نشیلے جام پئے جا رہے ہیں وہ
مانگے محبتوں کے سہانے سے خواب تو
حسن و ادا کے رنگ دئے جا رہے ہیں وہ
کہتے ہیں کام آئیں گے راہ_ وفا میں یہ
ہم سے وفا کے درد لئے جا رہے ہیں وہ
دیوانگی کے خواب سہانے بہت مگر
دل پر لگے جو زخم سئے جا رہے ہیں وہ

DarK_PrincE
 

ہر کسی صورت پہ نہیں جچتی یہ نتھلی
یہ بھی کسی خاص کی دیوانی ہوتی ہے!

DarK_PrincE
 

تو سنگ دل سہی ، قاتل سہی ، شفیق سہی
قسم خدا کی ڪوئی تجھ سا دوسرا نہ ملا۔

DarK_PrincE
 

دکھ درد کے ماروں سے میرا ذکر نہ کرنا
گھر جاؤ تو یاروں سے میرا ذکر نہ کرنا
شائد یہ اندھیرے ہی مجھے راہ دکھائیں
اب چاند ستاروں سے۔۔۔۔میرا ذکر نہ کرنا
وہ میری کہانی کو غلط رنگ نہ دیدیں
افسانہ نگاروں سے۔۔۔۔۔میرا ذکر نہ کرنا
وہ شخص ملے تو۔۔۔۔۔۔ اسے ہر بات بتانا
تم صرف اشاروں میں میرا ذکر نہ کرنا

DarK_PrincE
 

بڑی اُمید تھی کارِ جہاں میں دِل سے مگر
اُسے تو تیری طلب میں خراب ہونا تھا۔۔!

DarK_PrincE
 

شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے !!
کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا، "گزار مجھے"
چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے !!
میں دل میں چیخ کے کہتا رہا، "پکار مجھے"

DarK_PrincE
 

دل کے معاملات سے انجان تو نہ تھا
اس گھر کا فرد تھا کوئی مہمان تو نہ تھا
تھیں جن کے دَم سے رونقیں شہروں میں جا بسے
ورنہ ہمارا گاؤں یوں ویران تو نہ تھا
بانہوں میں جب لیا اسے نادان تھا ضرور
جب چھوڑ کر گیا مجھے نادان تو نہ تھا
کٹ تو گیا ہے کیسے کٹا یہ نہ پوچِھیے
یارو! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا
نیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اس قدر میرا ایمان تو نہ تھا
رسماً ہی آ کے پوچھتا حالِ دل
کچھ اس میں اس کی ذات کا نقصان تو نہ تھا

DarK_PrincE
 

اب خاک اُڑ رہی ہے یہاں انتظار کی
اے دل یہ بام و دَر کسی جانِ جہاں کہ تھے

DarK_PrincE
 

لوگ پریشان ہیں میری خاموشی سے،
میں پریشان ہوں اپنے اندر کے شور سے!

DarK_PrincE
 

"جنون ہوتا ہے ہر عمر میں "جدا جدا"
"کھلونے، عشق ، پیسہ اور پھر "خدا خدا"

DarK_PrincE
 

بدگمـاں مجھ سے نہ اے فصل بہاراں ہونا
میری عادت ہے خزاں میں بھی گل افشاں ہونا
میرے وجدان نے محســـوس کیا ہے اکثـــر
تیــری خاموش نگاہوں کا غـــزل خواں ہونا

DarK_PrincE
 

یہ ترے بعد ستاتا ہے تسلسل سے مجھے
میں نے اک روز گلا 'دل' کا دبا دینا ہے