اک فاصلہ ھے یہ بھی ترے میرے درمیاں
میں گُم ہوں تری چاہ میں تو مجھ سے بدگماں۔
دِل چُراتا ھے وہ کم بخت بِنا آھٹ کے ۔۔۔۔۔۔ !!!
ھاتھ میں ایسی صفائی ھے کہ سبحان اللہ
آج اِک شوخ نے صاحب ! مجھے میری ھی غزل
ایسے شرما کے سُنائی ھے کہ سبحان اللہ !!
گھر بدلتے تو یہی بخت وہاں بھی ھوتـے
ھم نـے بـــرباد ہی ھونا تھا جہاں بھی ھوتـے
لہـــــر در لہـــــر ، کئی گرہیں لگائیں تم نــے
اک ترتیب سے بہتـے تو رواں بھی ھوتے
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں
میں ان میں آج تک کبھی پایا نہیں گیا
جاناں جو میرے شوق کے عالم ملے تمہیں
شام ہر دن کو نِگل جاتی ہے
اِک یہ لمحہ ہے جو ٹَلتا ہی نہیں
__
حساسیت بڑھتی گئی ہر سانحے کے بعد
ہم اس کے لیے بھی روے جسے جانتے نہ تھے
ابھی کچھ اور پڑھ لو میرے لفظوں کو
میں نے اگلے اوراق۔۔۔۔۔۔۔میں مر جانا ہے۔۔
بات کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا ، ھر وقت
لفظ ھوتے بھی نہیں ھیں کئی باتوں کے لئے۔
اُسے پتا ہی نہیں موسمِ خزاں کا دکھ
وہ اِس لیے کے اُسے سب ہَرا مُیسّر ہے!!
یہ پہلا دکھ کہ مجھے جانتا نہیں کوئی
یہ دوسرا اُسے ہر دوسرا مُیسّر ہے...!!
بقایا زخم اِضافی دئیے گئے مُجھ کو
میرے لیے تو تیرا اِنتظار کافی تھـا...
زندگی میں اس سے زیادہ افسوس کا مقام کیا ھو گا جب
اپ کے مخلص اور اچھائی کو بھی مطلب سمجھا جائے
ہزار شُکر کہ ہم مصلحت شناس نہ تھے
کہ جس سے عشق کیا ہم نے والہانہ کیا!
محسن وہ میری آنکھوں سے
اوجھل ہوا نا جب،،،،،،
سورج تھا میرے سر پہ
مگر رات ہو گئی .......!
کبھی کبھار
ہمارے پاس
کہنے کے لیے کچھ نہیں بچتا
تو ہم اپنا دل نکال لیتے ہیں
اور کبھی کبھار
ہمارے پاس
نکالنے کے لیے دل بھی نہیں بچتا
گزارنی تھی ترے ہجر کی پہاڑ سی رات
میں تارِ ریشم و زر کا دوشالہ کیا کرتا
حکایتِ غمِ دنیا کو چاہئے دفتر
ورق ورق مرے دل کا رسالہ کیا کرتا
*دیکھ ساقی کیسے بستا ہے عشق وجود میں...*
*سلطنت میری ہے،رگ رگ پہ حکومت یار کی .
وہ جو کہتے تھے محبت ہے محبت تم سے
آج اس جرم سے انکار کئے بیٹھے ہیں
اک طرف ہم سے کہیں ہم سے کنارہ کیجے
اک طرف دل میں گرفتار کئے بیٹھے ہیں
لوگ بہت ہیں پــر وہ شخص
ایک ہی ہے
بھیـــڑ میں دنیــا کی
میـــرا عکـــس ایک ہی ہے
دوستی
عقیدت
شناســائیاں ہیں
مگــر
عشـــق جس پہ کرتا رشــک
وہ شخص
ایک ہی ہے
تجھ پہ جو حسن کی بوچھاڑ ہے
مجھے لگتا ہے کہ یہ سدا بہار ہے
اور خدا نے بہت خاص بنایا ہے تم کو
اسی لیے تیرے چہرے پہ اتنا نکھار ہے
chand ho ya na ho Chandni Raat ho tu mery Sath ho main tery Sath hon
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain