ٹوٹ سا گیا ہے میری چاہتوں کا وجود
اب کوئی اچھا بھی لگے تو ہم اظہار نہیں کرتے
کالی راتوں کو بھی رنگین کہا تھا میں نے
تیری ہر بات پے آمین کہا تھا میں نے
نئی کہاں یہ روایت بہُت پرانی ہے
یہ صبر تو میرے اجداد کی نشانی ہے
تمہارے پاس تو سب کچھ ہے ، یعنی ہم بھی ہیں
ہمارے پاس فقط رنجِ رائیگانی ہے
ملے جو کوئی ہم سا تو تھام کے رکھنا
ہم بھی تو دیکھیں۔۔۔۔۔ مدِ مقابل اپنا
مشکل کام بہترین لوگوں کے ــــــــــ حصے میں آتے
کیونکہ وہ انہیں حل کرنے کی ــــــــ صلاحیت رکھتے ہیں
خیریت پُوچھتے ہو۔۔۔؟؟
خیر تو ہے۔۔۔؟؟
اِس طرح دیکھتے ہو۔۔۔!!
خیر تو ہے۔۔۔؟؟
اِتنی مُدَّت بعد شِدَّت سے مُجھے ڈُھونڈتے ہو۔۔۔!!
خیر تو ہے۔۔۔؟؟
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی۔۔۔۔۔
چاند بھی عین چیت کا اس پہ تیرا جمال بھی۔۔۔۔۔
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردش _____ ماہ و سال بھی
اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا _____سوال بھی
تـو نے سمجھـا ھی نہیں شـوق کا عالم ورنہ.
ھم دِل و جاں سـے تیــرا صدقـہ اُتارا کـرتـے
تمہیں بھولنے کی طاقت تو نہیں ہے مگر
آخری سانس تک تیری یادوں سے لڑیں گی
ہم شجر تھے،شجر ہی رہے
وہ موسم تھے کہ بدلتے ہی گئے
اول تو زمانے میں نہیں تم سا کوئی اور
گر ہو بھی تو ہم کون سا تسلیم کریں گے
یہ الگ بات ہے کہ تعمیر نہ ہونے پائیں
ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ضرور ہوتے ہیں
مرد کا غرور ہوتی ہے ایک پاکیزہ عورت
عورت کا مان ہوتا ہے ایک باکردار مرد _"
بہت دِنوں سے سماعت نہیں مہکی میری________
سُنے ہوئے تیرا لہجہ____ زمانہ بیت گیا______
اس زندگی میں تُم سب کُچھ خود سیکھو گے، سوائے سنگدلی کے، وہ کوئی دوسرا آ کر تُمہیں سکھائے گا۔
کہانی میں کوئی ردوبدل کر یار, میرا تم سے بچھڑنا نہیں بنتا-
کہ آپکے سبب ہی چلا ہے پتا، سکون کیا ہے
جان عزیز، سکون من، آپکی خیر ہو سدا
تھی تاب حسن شوخیٔ تصویر یار میں
بجلی چمک گئی نظر بے قرار میں
اے درد دل کو چھیڑ کے پھر بار بار چھیڑ
ہے چھیڑ کا مزا خلش بار بار میں...
قسمت میں نہ سہی دل میں ہمیشہ رہو گے
رافیل بیچنے والوں نے بھارت کے ساتھ بالکل ایسا ھی کیا جیسا ھمارے ھاں لاری اڈوں پر معدے کی پھکی بیچنے والے کرتے ھیں ☺️😂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain