یا تو تیرا وجود ہی میرا وجود ہے
یا پھر میرا وجود بنایا نہیں گیا
سن #پگلی اگر میں ہر لمحہ تمہارے چہرے کو
سینکڑوں بار بھی دیکھوں
تو پھر بھی مجھے یہی آرزو ہوتی ہے
کہ کاش….!
ایک بار اور دیکھوں سکوں!
روح من
تم محبت کا وہ حسین الہام ہو
جس کا نزول میرے دل پہ ہوا
میری روح نے جسے قبول کیا
اور اب میں ازل سے ابد تک
اسی کا ترجمان ہوں
کَہاں ہو ___ تُم چلے آؤ مُحبت کا تقاضا ہے
غمِ دُنیا سے گَھبرا کر تُمہیں دِل نے پُکارا ہے
سن #پگلی میرا دل کرتا ہے.
کبھی ...........
اپنی ساری پریشانیوں
بے چینیوں ،
اور محرومیوں کی ایک گھٹڑی بناؤں ،
اور وہ لے کر !
تیرے پاس بیٹھ جاؤں ،
اور خاموشی سے کہوں ،
یہ پڑا ہے سب ،
مجھے نہیں آ رہا ،
تیرے بغیر زندگی گُزارنا .......
محبت ایسی عطا ہے
جسکا اصل مستحق وہی ہوتا ہے
جو دگنی لوٹا سکتا ہو،
اسلیۓ اپنے لیے محبت کے معاملے میں ایک سخی دل کا انتخاب کیجیۓ __
ہونے چاہئیے…!!
کچھ ایسے بھی لوگ زندگی میں کہ…!!
جب ان سےکہا جائے…!!
میں ٹھیک ہوں تو جواب آئے…!!
یہ اداکاری بعد میں کرنا…!!
ابھی مسئلہ بتاؤ…!!
تا کہ میں کچھ مدد کرسکوں…!!
کوئی ہونا چاہیے…!!
جسکو اپنی خامیاں بتاتے جھجھک نہ ہو…!!
کوئی ہونا چاہیے…!!
جس پر یقین ہوکہ لڑکھڑانے پہ تھام لےگا…!!
*موبائل لینے اور شادی کرنے کے بعد ایک ہی افسوس رہتا ہے*
*تھوڑا صبر کر لیتے تو اچھا ماڈل مل جاتا 😜😂🤣😜🤣😂😂🤣😜*
*میرا یہ ماننا ہے کہ اگر لڑکی سے غلطی ہو جائے*
*تو قصور غلطی کا ہوتا ہے😁🤪🤣🤣🤣🤣
بات سنو! تمہیں اداس ہونے کی ضرورت نہیں
تم میرے ہو کر _______بھی رہ سکتے ہو
سن #؛پگلی من گھڑت چیزیں خوبصورت ہوتی ہیں
جیسے
کہ تمہاری اور میری وہ ملاقات
جو چاند کے اس پار تھی .........
رکھوں تیرا خیال میں خود سے بھی زیادہ
تو میرے لئے عزیز ہے مجھ سے بھی زیادہ
چارہ گر، اےدلِ بے تاب! کہاں آتے ہیں
مجھ کو خوش رہنے کے آداب کہاں آتے ہیں
میں تو یک مُشت اُسے سونپ دُوں سب کچھ، لیکن
ایک مُٹّھی میں ، مِرے خواب کہاں آتے ہیں
مُدّتوں بعد اُسے دیکھ کے، دِل بھر آیا
ورنہ ،صحراؤں میں سیلاب کہاں آتے ہیں
میری بے درد نِگاہوں میں، اگر بُھولے سے
نیند آئی بھی تو ، اب خواب کہاں آتے ہیں
تنہا رہتا ہُوں میں دِن بھر ،بَھری دُنیا میں قتؔیل
دِن بُرے ہوں، تو پھر احباب کہاں آتے ہیں….!!
وقت اور سمجھ ایک ساتھ خوش قسمت لوگوں کو ملتی ہے کیونکہ اکثر وقت پر سمجھ نہیں ہوتی اور سمجھ آنے تک وقت نہیں رہتا
تھی کسی شخص کی تلاش مجھے
میں نے خود کو ہی انتخاب کیا۔
چاہتیں ، وقت ، وفا ، نیند ، بھروسہ ، غزلیں۔۔
ایسا کیا تھا جو ترے سر سے نہ وارا ہم نے۔۔
اُن کے اندازِ کرم ، اُن پہ وہ آنا دل کا
ہاائے وہ وقت، وہ باتیں ، وہ زمانہ دل کا
نہ سُنا اُس نے توجہ سے فسانہ دل کا
عمر گُزری ہے مگر درد نہ جانا دل کا
وہ بھی آپنے نہ ہوے ، اور دل بھی گیا ہاتھوں سے
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا
دل لگی ، دل کی لگی بن کر مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب نہ لگانا دل کا
اُن کی محفل مِیں نصیر اُن کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا
یہی دُکھ ہے کہ وہی چھوڑ کر گیا جو شخص...!!
گُھٹن سمجھتا تھا وحشت کے معنیٰ جانتا تھا....
جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد
اور پھر ۔۔ کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ہے
خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا
کیا تری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ہے؟
ٹھیک سے کہہ نہیں سکتی کہ وہ کیا ہے لیکن
کچھ تو ایسا ہے جو ہونے میں نہیں آتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain