گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا زندگی کی بےسرو سامانیوں کے باوجود آج تو آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا سوچ کر میں نے چُنی آخری آرام گاہ میں تھا مٹی اور مجھے مٹی کا گھر اچھا لگا منزلوں کی بات چھوڑو کس نے پائیں منزلیں ایک سفر اچھا لگا ایک ہمسفر اچھا لگا....
تم کسی انسان کو سمجھ ہی نہیں سکتے جب تک کہ تم صورت حال کو خود اس کے نقطہ نظر سے سمجھنے کی کوشش نہ کرو...اس وقت تک جب تک کہ تم اُس کے اندر نہ اتر جاو اور اس سے مکمل طور پر واقف نہ ہو جاؤ۔
" اگر دُنیا کے تمام نابیناؤں کو آنکھیں دے دی جائیں پھر بھی دو نابینا باقی رہ جائیں گے ، ایک " تُم " جِسے میری مُحبت نظر ہی نہیں آتی ، اور ایک " میں " جِسے تُمہارے سِوا کُچھ نظر ہی نہیں آتا! ۔ "