وہ لوگ تو آنکھوں سے بھی دیکھا نہیں کرتے
جو دل کے دریچوں کو کبھی وا نہیں کرتے
ایسی ہی کشاکش میں الٹ جاتی ہے دنیا
سنبھلے نہ اگر دل تو سنبھالا نہیں کرتے
رکھتے ہیں محبت کو تغافل میں چھپا کر
پروا ہی تو کرتے ہیں جو پروا نہیں کرتے
ہوگا کوئی ہم جیسا کہاں ہجر گزیدہ
ماتم بھی تو تنہائی کا تنہا نہیں کرتے
اس چاک گریبانی پہ سمجھانے لگے سب
دھاگے بھی یہ کہتے ہیں کہ الجھا نہیں کرتے
کہتے ہیں سبھی سست مگر آپ کہیں کیوں
کہہ دیں جو کبھی آپ تو ہم کیا نہیں کرتے
اخترؔ کو برا کہتے کوئی بات نہیں تھی
غالبؔ کو برا کہتے ہو اچھا نہیں کرتے
koi Hy yaha
بتاؤں تمہیں ایک نشانی اداس لوگوں کی. .
کبھی غور کرنا وہ ہنستے بہت ہیں.
😭😭😭😭
مطلب پرست تھا یا معصومیت , خدا جانے
میں نے کہا محبت ہے, کہنے لگا کیا مطلب
😓😓😓😓
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain