یہ لازمی نہیں بانہوں کے درمیاں بھی رہے مِری دُعا ہے کہ تُو خوش رہے جہاں بھی رہے یہی بہت ہے کہ نظروں کے سامنے ہے وہ شخص کہاں لکھا ہے کہ وہ مجھ پہ مہرباں بھی رہے تُو جاتے جاتے مجھے ایسا زخم دیتا جا کہ درد بھی رہے تاعُمر اور نشاں بھی رہے نگاہِ یار نے کل یُوں سنبھل کے دیکھا مجھے کہ تذکرہ بھی نہ ہو اور داستاں بھی رہے نبھا رہا ہے تعلق وہ اس طرح فارس کہ دوستی بھی لگے، عشق کا گماں بھی رہے
رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے پاگل کی طرح خشک پتوں کی طرح لوگ اڑے جاتے ہیں شہر بھی اب تو نظر آتا ہے جنگل کی طرح پھر خیالوں میں ترے قرب کی خوشبو جاگی پھر برسنے لگی آنکھیں مری بادل کی طرح بے وفاؤں سے وفا کر کے گزاری ہے حیات میں برستا رہا ویرانوں میں بادل کی طرح کلیم عثمانی