بیج خود سے پھل نہیں دیتا۔ سب سے پہلے اُس میں سے ننھا سا پودا سر اُبھارتا ہے، پھر وہ ننھا پودا آہستہ آہستہ اپنی ٹہنیوں اور پتوں میں اضافہ کرتا ہوا ایک جوان مضبوط اور تناور درخت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ تب کہیں جا کر وہ پھل دینا شروع کرتا ہے۔ بعض دعائیں بھی یونہی ہوتی ہیں، وہ دھیرے دھیرے نتائج کہ خوشنما پھل لاتی ہیں۔ اس لئے بے صبرے نہ ہوا کرو اے مومن اور مومنات ربّ پہ یقین رکھو کہ جو ہو گا اور جب بھی ہوگا بہتر ہوگا۔
زندگی بہت خوبصورت ہے سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے. اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے ، کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے ، کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے ، کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے ،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے . بس یہی زندگی ہے 😊