وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا مجھے اس نے کہا آؤ نئی دنیا بساتے ہیں اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا ہمیشہ اسکی آنکھوں میں دھنک سے رنگ ہوتے تھے یہ اسکی عام حالت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا وہ میرے پاس بیٹھا دیر تک غزلیں میری سنتا اسے خود سے محبت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا میرے کاندھے پہ سر رکھ کے کہیں پہ کھو گیا تھا وہ یہ اک وقتی عنائیت تھی ، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا مکنون 🌏👀🥀🌈
*"قیامت کے دن سورج مخلوقات کے بہت نزدیک آجائے گا حتی کہ ان سے ایک میل کے فاصلے پر ہو گا۔ نیلم بن عامر نے کہا: اللہ کی قسم!مجھے معلوم نہیں کہ میل سے ان (مقداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کی مراد مسافت ہے یا وہ سلائی جس سے آنکھ میں سرمہ ڈالاجاتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں(ڈوبے) ہوں گےان میں سے کوئی اپنے دونوں ٹخنوں تک کو ئی اپنے دونوں گھٹنوں تک کوئی اپنے دونوں کولہوں تک اور کوئی ایسا ہو گا جسے پسینے نے لگام ڈال رکی ہو گی۔"مقداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کہا: اور(ایسا فرماتےہوئے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے دہن مبارک کی طرف اشارہ فرمایا۔* 📚صحیح مسلم: 7206
تمام سوشل ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بناتے وقت اپنی شناخت بناتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا کریں کیوں کہ آپکی باتیں اور کی گئی پوسٹیں لوگوں تک پہنچتی ہیں۔۔۔اگر وہ اچھی نہیں ہوں گی تو دوسروں میں بھی بگاڑ پیدا کریں گی، نتیجتاً آپکی راہ بھی پُر خار ہو جائے گی ایک بات ہمیشہ ذہن نشین رہنی چاہیئے۔۔۔ آج نہیں تو کل جانا ہی ہے۔۔۔پھر آنکھ روزِ محشر ہی کھلے گی اور ایک دفعہ چلے گئے تو اس دُنیا میں واپسی بھی نا ممکن اس لیے اپنے پیچھے ایسا اثاثہ چھوڑ کر جائیں جو صدقۃ جاریہ ہو نہ کہ عذابِ قبر بنے🥀❤️ جزاك اللّٰہُ خیراً کثیراً و احسن الجزاء Maknoon 🌏👀🥀⚡
🍀 *بہترین دم!* 🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا ابھی وقت نہ ہوا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ، ”میں عظمت والے اللہ اور عظیم عرش کے مالک سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں اچھا کر دے“ تو ضرور اس کی شفاء ہو جاتی ہے“۔*🔹 📗 «سنــن ترمذی-2083» *🌷اسلامک میسج سروس🌷*