Damadam.pk
Emma_Heasters's posts | Damadam

Emma_Heasters's posts:

Emma_Heasters
 

آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے
جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے
دہر کو دہر کا افسانہ بنا رکھا تھا
آشنا ہیں ترے قدموں سے وہ راہیں جن پر
اس کی مدہوش جوانی نے عنایت کی ہے
کارواں گزرے ہیں جن سے اسی رعنائی کے
جس کی ان آنکھوں نے بے سود عبادت کی ہے
تجھ سے کھیلی ہیں وہ محبوب ہوائیں جن میں
اس کے ملبوس کی افسردہ مہک باقی ہے
تجھ پہ برسا ہے اسی بام سے مہتاب کا نور
جس میں بیتی ہوئی راتوں کی کسک باقی ہے
تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے
ہم پہ مشترکہ ہیں احسان غم الفت کے
اتنے احسان کہ گنواؤں تو گنوا نہ سکوں
ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا سیکھا ہے

Emma_Heasters
 

مجھ پہ ڈھانا ہے ستم ڈھاؤ تمہاری مرضی
تم کو جانا ہے چلی جاؤ تمہاری مرضی
کرم و لطف و محبت کے یہ بادل جاناں
مجھ پہ برساؤ نہ برساؤ تمہاری مرضی
اب وہ جلوے وہ ادائیں وہ تبسم وہ حیا
مجھ کو دکھلاؤ نہ دکھلاؤ تمہاری مرضی
اپنی اس نکہت گل سے اے صنم شام و سحر
جس کو مہکانا ہے مہکاؤ تمہاری مرضی
😘janaw😘

Emma_Heasters
 

تیرے در پر ہوں کھڑا جذبۂ اظہار کے ساتھ
آ مجھے توڑ دے پھر لہجۂ انکار کے ساتھ
اس کے دل میں کوئی کینہ ہے ابھی بھی باقی
پھول اس نے مجھے بھیجا ہے مگر خار کے ساتھ
راز پنہاں نہ ٹٹولو کسی ہمسائے کا
کان اپنے نہ لگاؤ کسی دیوار کے ساتھ
اپنی عزت سر بازار نہ لاؤ ورنہ
بک کے رہ جائیں گی اک روز یہ بازار کے ساتھ
زندگانی تری اک کھیل نہ بن جائے کہیں
اپنے دل کو نہ لگا تو کسی فنکار کے ساتھ
...Emma's thoughts...

Emma_Heasters
 

بھول کے اپنے سارے دکھوں کو خوشیوں کے لمحات میں آ
اے مجھ پر مر مٹنے والے آ جا میری ذات میں آ
خاک سے ہی تو پیدا ہوا ہے خاک میں ہی مل جائے گا
ناز و انا کو چھوڑ کے پیارے آ اپنی اوقات میں آ
سورج کی ضو تیری چمک کو حتماً پھیکا کر دے گی
چاند مرے اب چھوڑ بھی دے یہ دن کی ضد اور رات میں آ
اے دل تو نے کیوں کی محبت آخر اس ہرجائی سے
میں نے کب تجھ سے یہ کہا تھا کہ تو میری بات میں آ
کچھ بھی نہیں ہے پاس مرے دینے کو راہ محبت میں
تجھ سے گزارش ہے مرے ہمدم مت ایسے حالات میں آ
اے بنی آدم ہاتھوں پہ ہاتھوں کو دھرے خاموش نہ بیٹھ
آنا ہے گر تجھ کو تو تاریخوں کے صفحات میں آ
کیا ہو تقابل تیرا نبی سے اور ان کی اولادوں سے
گر ہے برابر ان کے تو پھر قرآں کی آیات میں آ
😘janaw😘

Emma_Heasters
 

> *`شاعر : منظر سہیل`*
> *`انتخاب : مرشد خاک نشیں`*
کیوں ہے تیری آنکھ نم جو ہو گیا سو ہو گیا
یوں نہ کر خود پر ستم جو ہو گیا سو ہو گیا
اشک باری سوگواری آہ و زاری اضطراب
بھول جا اب سارے غم جو ہو گیا سو ہو گیا
ایسی تھی وہ ویسی تھی اللہ جانے کیسی تھی
بس بھی کر اب اے صنم جو ہو گیا سو ہو گیا
ٹھہرنا اے ابن آدم تجھ پہ نازیبا ہے اب
بڑھتا جا ہر اک قدم جو ہو گیا سو ہو گیا
بھول جا تاریخیں ساری اب پرانی اے سہیلؔ
کر نئے قصے رقم جو ہو گیا سو ہو گیا
Emma's thoughts

Emma_Heasters
 

غم ہے یا لطفِ غم ہے معلوم کچھ نہیں
بس یہ ہوا ہے کہ درد کے مارے نہیں رہے
ویسے بھی تیرے بعد کی کہانی ہے مختصر
ویسے بھی تیرے بعد ہم تمہارے نہیں رہے
...Emma's thoughts...

Emma_Heasters
 

*مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بنوائے ہوئے
جا بہ جا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے
جسم نکلے ہوئے امراض کے تنوروں سے
پیپ بہتی ہوئی گلتے ہوئے ناسوروں سے
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے
اب بھی دل کش ہے ترا حسن مگر کیا کی

Emma_Heasters
 

> *`شاعر : عمار اقبال`*
> *`انتخاب: مرشد خاک نشیں`*
رنگ و رس کی ہوس اور بس
مسئلہ دسترس اور بس
یوں بنی ہیں رگیں جسم کی
ایک نس ٹس سے مس اور بس
سب تماشائے کن ختم شد
کہہ دیا اس نے بس اور بس
کیا ہے مابین صیاد و صید
ایک چاک قفس اور بس
اس مصور کا ہر شاہکار
ساٹھ پینسٹھ برس اور بس
Emma's thoughts...

Emma_Heasters
 

صرف اک حد نظر کو آسماں سمجھا تھا میں
آسمانوں کی حقیقت کو کہاں سمجھا تھا میں
خود ملا اور مل کے وہ اپنا پتہ بھی دے گیا
جبکہ ساری کاوشوں کو رائیگاں سمجھا تھا میں
زندگی کا رنگ پہچانا گیا جینے کے بعد
دور سے اس رنگ کو اڑتا دھواں سمجھا تھا میں
مہربانوں سے ہمیشہ ہی رہے شکوے گلے
اور ہر نا مہرباں کو مہرباں سمجھا تھا میں
دے رہا تھا وہ صدائیں اور میں خاموش تھا
کشمکش کی اس گھڑی کو امتحاں سمجھا تھا میں
ہو گیا ہوں قتل بے رحمی سے ان کے سامنے
حیف جن لوگوں کو اپنا پاسباں سمجھا تھا میں
پاس سے دیکھا تو جانا کس قدر مغموم ہیں
ان گنت چہرے کہ جن کو شادماں سمجھا تھا میں
Emma's thoughts

Emma_Heasters
 

میں نے مخصوص کہاں کی تھی کہ اِتنی ہوتی
تـُو محـبت مُـجھے دیتـا بَھـلے جـتنـی ہـوتـی
مـیں نے تا زیست تِـرا ساتـھ ہـی تـو مانگا تھا
دے دیـا ہـوتـا، مِـری عـمر ہـی کـتنـی ہـوتـی
> ★ 𓅂Emma's thought𓅂★
> •┈┈••✾•🌸💙🌸•✾••┈┈•

Emma_Heasters
 

محبتوں میں کچھ ایسے بھی حال ہوتے ہیں
خفا ہوں جن سے، انہی کے خیال ہوتے ہیں
مچلتے رہتے ہیں زہنوں میں وسوسوں کی طرح
حسیں لوگ بھی جان کا وبال ہوتے ہیں
تیری طرح میں دل کے زخم چھپاوں کیسے
کہ تیرے پاس تو لفظوں کے جال ہوتے ہیں
بس ایک تو ہی سبب تو نہیں اداسی کا
طرح طرح کے دلوں کو ملال ہوتے ہیں
سیاہ رات میں جلتے ہیں جگنووں کی طرح
دلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں
محسن نقوی
*انتخاب*
*▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰*
*❉্᭄͜͡ ♔Emma's thought s♔❉্᭄͜͡*
*▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰*

Emma_Heasters
 

باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجا لیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو
پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو
جیسے بالوں میں کوئی پھول چنا کرتا ہے
گھر کے گلدان میں پھولوں سا سجا لیں تم کو
کیا عجب خواہشیں اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے منا سا ہواؤں میں اچھالیں تم کو
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو
کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بلا لیں تم کو
ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھا لیں تم کو
جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو
جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو

Emma_Heasters
 

سر سے پا تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہے
باوضو ہو کے بھی چھوتے ہوئے ڈر لگتا ہے
میں ترے ساتھ ستاروں سے گزر سکتا ہوں
کتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے
مجھ میں رہتا ہے کوئی دشمن جانی میرا
خود سے تنہائی میں ملتے ہوئے ڈر لگتا ہے
بُت بھی رکھے ہیں، نمازیں بھی ادا ہوتی ہیں
دل میرا دل نہیں، اللہ کا گھر لگتا ہے
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
*▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰*
Emma's thoughts
*▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰*

Emma_Heasters
 

میں زخم کھا کے گِرا تھا کہ تھام اٗس نے لیا
معاف کر کے مجھے انتقام اٗس نے لیا
نہ جانے کس کو پٗکارا گلے لگا کے مجھے
مگر وہ میرا نہیں تھا جو نام اٗس نے لیا
... 😘😍🥰...

Emma_Heasters
 

اُن کے اِک تغافل سے ٫ ٹُوٹتے ھیں دِل کتنے
اُن کی اِک توجہ سے ٫ کتنے زخم بھرتے ھیں
لاکھ وہ گریزاں ھوں ٫ لاکھ دشمن جاں ھوں
دل کا کیا کریں صاحب ٫ ھم اُنہی پہ مَرتے ھیں۔

Emma_Heasters
 

"تم مجھے گلے لگاو..
کہ مجھے آرام آئے، اِن وحشت زدا خیالوں سے..
جو میرے ذہن میں مایوسی کے نوحے پھونک رہے ہیں'
تم مجھے گلے لگاو..
کہ الجھنوں کا شکار' میرا آوارہ جسم..
راحتوں کی مسافتوں کو محسوس کر سکے'
اور گامزن رہے محبت کی جانب۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ آسمان میں ہلچل ہو..
بادلوں سے نور برسے، قوسِ قزح کے رنگ چھلکیں'
اور زمین معطر ہو جائے۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ مجھ میں بےجان پڑے ہوئے لفظوں میں جان آئے'
اور میں محبت کی نظمیں لکھوں..
کہ محبت کی نظموں میں کمی آ رہی ہے۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ خدا ہمیں دیکھ رہا ہے'
گویا مسکراو کہ خدا محبت کرنے والوں سے خوش ہے۔!
تم مجھے گلے لگاو.

Emma_Heasters
 

وہ ہی پہچان نہ پاۓ تھے نشانی میری
مٹ گئی واسطے جن کے یہ جوانی میری
کیسے کر پاؤں گا قائل میں زمانے کو بتا
تُو ہی سمجھا نہ جو اشک فشانی میری
ہم نے سمجھایا تھا یہ راہ کٹھن ہے سُن لو
چل پڑے ساتھ وہ ایک نہ مانی میری
وہ بھی سُننے کے رُودار نہیں اب مجھ کو
جن کو بھاتی تھی کبھی شعلہ بیانی میری
وہ ہمیں بھول گۓ ہیں تو کوئی بات نہیں
خود کو بھی یاد نہیں اب تو کہانی میری
سامنا ہونے پہ وہ راہ بدلتا تھا مگر
سُن کے کیوں رو دیا رُوداد زبانی میری
وقت رہتا نہیں یکساں نہ میّسر ہر وقت
یادیں رہتی ہیں مگر ساتھ پرانی میری
...Emma_Heasters...

Emma_Heasters
 

ہے لذتِ وحشت کی یہ تسکین سلامت۔۔۔۔۔۔
دو چار بھرے زخم تو دو تین سلامت۔۔۔۔۔۔۔
اس شخص نے نفرت میں محبت تو گنوا دی
پر جھوٹی انا ، جھوٹے فرامین سلامت۔۔۔۔۔
میں اپنے مخالف سے نمٹ لونگی ، مصنف
بس رکھنا کہانی میں مرا سین سلامت۔۔۔۔
تو اپنی عنایات اٹھا اور نکل جا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہ جائے مری حرمتِ توہین سلامت۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر صاحبِ دل کی یہ دعا ہوگی خدواند۔۔۔
تاحشر رہے ارض فلسطین سلامت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...Emma_Heasters...

Emma_Heasters
 

غیر کو چومے گا وہ سین میں داخل ہو کر
قتل کر ڈالوں گی اِسکرین میں داخل ہو کر
یاد رکھ ! چاند کبھی ہاتھ نہیں آئے گا
اِن ستاروں کے قَوانین میں داخل ہو کر
عشق وہ شَرع ہے، اپنائے گا جو شخص اُسے
دین سے جائے گا اُس دین میں داخل ہو کر
تم نے رومان کے رنگین معانی بَخشے
میرے شعروں کے مَضامین میں داخل ہو کر
اک پیادے نے بَغاوت کا عَلَم لہرایا
شاہ کے خاص اَراکین میں داخل ہو کر
Emma-Heasters

Emma_Heasters
 

مُجھ سے اِتنے قریب ہو جاؤ
اُداس شب کی صلیب ہو جاؤ
میری بانہوں کو سونپ دو سب کچھ
میری خاطِـــــــر غریب ہو جاؤ !!
مُجھ میں اُترو میرے لہُو کی طرح
میری رُوح کے رقیب ہو جاؤ !!
کچھ نہ بولو مگر کہو سب کچھ
آج  ایسے  خطیب  ہو  جائو !!
تُم جو چُھو لو تو دَرد گھٹ جاۓ
آؤ ! میرے طبیب ہو جاؤ