ہم نے بھیڑ*یوں سے اعتماد،شیر سے ہمت،چیونٹیوں سے تعاون اور کتوں سے وفاداری سیکھی۔سوال یہ ہے کہ انسان نے انسان سے کیا سیکھا؟
کسی بزرگ نے کہا تھا کہ ایک دفعہ انکا ایک بیل اچانک سے مر گیا تو دوسرے دن کیا دیکھتا ہوں سارے کے سارے گاؤں والے اپنے اپنے بیلوں کی جوڑیاں لے کر میرے کھیتوں میں ہل چلانے لگ گئے تاکہ مجھے بیل کے مرنے کا دکھ کم ہو
وہ بھی ایک زمانہ تھا اج ایک ایسا دور آگیا ہے کہ ہر کوئی انتظار کرتا ہے کہ سامنے والے کو کچھ نقصان ہو صرف میرا بھلا ہو!!
قرآن مجید میں جتنی بھی قوموں کی تباہی کا ذکر ہے،ان میں سے ایک بھی قوم کی تبا*ہی کی وجہ روزہ حج زکات، چھوڑنا نہیں تھی.بلکہ کم تولنا،رشوت ستانی،انصاف نہ کرنا،کسی کا حق کھانا،ملاوٹ کرنا،کسی کو ناحق ق ت ل کرنا تھا،اگر سادہ الفاظ میں کہوں تو معاملہ،حقوق العباد کا تھا!!
کائنات کے سب سے بد صُورت ترین مناظر میں سب سے بدتر کِسی مضبوط اِنسان کا ٹُوٹ کر حالات سے سمجھوتہ کر لینے کا منظر ہے!!
روح نکلنے کی ابتداء پاٶں سے ہوتی ہے تاکہ انسان بھاگ نہ سکے اور انتہا آنکھوں پہ تاکہ وہ اپنی بے بسی دیکھ سکے اللّٰہ ہمیں سخت موت سے بچائے! آمین
سارے قرضے لوٹائے جا سکتے ہیں سوائے ان کے جو ہمارے والدین کے ہمارے اوپر ہیں!!
جب مشکل وقت میں اپنے اثاثے بیچ رہا تھا تو میرے بھائی اور دوست خرید رہے تھے، یہی زندگی کی حقیقت ہے!!
ہم ایسے معاشرے سے ہیں جہاں اگر عورت مرد کا دل جیت لے تو اس پر پہلا الزام جا*دو کروانے کا لگتا ہے!!
دنیا میں کسی کا محبوب ہونا شاید سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔
محبت میں سود جائز ہے، جو تمہیں محبت دے تم اسے دُگنی لوٹاؤ۔ 🥀











submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain