مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہونا
ساری دنیا بھی مخالف ہو ، تو کیا ہوتا ہے
جانے دیتے ہیں کبھی روکنے لگتے ہیں اُسے
ہم کبھی در کبھی دیـــــوار ہوئے جاتے ہیں9💕💕
ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا ، کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا تو اُس نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا ، رنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا ، دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا ، پینٹر کے استفسار پر اُس نے بتایا کہ اگلے دن اس کے بچّے اُس کے علم میں لائے بغیر کشتی لے کر سمندر کی طرف نکل گئے تھے اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ہو گیا ، لیکن شام بچّوں کو ہنستے مسکراتے واپس آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا ، اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لیئے محبت کا ایک ادنیٰ اظہار ہے ،
آپ کی زندگی میں بھی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے جو آپ کے کام نہ
ہر نظر بس اپنی اپنی روشنی تک جا سکی
ہر کسی نے اپنے اپنے ظرف تک پایا مُجھے😇😇
سب سے مشکل ہے اذیّت یہ گوارا کرنا
دل سے اُترے ہوئے لوگوں میں گُزارا کرنا
زندگی ہم پہ یہ آسان بھی ہو سکتی تھی
سیکھ لیتے جو کسی درد کا چارہ کرنا
کہاں جاتے ہو ابھی ساتھ گزارو کچھ دن
ہم پہ مشکل کوئی آئے تو کنارہ کرنا
کتنا مشکل ہےجلانا کسی رستے میں چراغ
کتنا آ ساں ہے ہواؤ ں کو اِشارہ کرنا
زندگی ہم تو چلو مان گئے سہہ بھی گئے
ایسا برتاؤ کسی سے نہ دوبارہ کرنا.💕💕















submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain