مولا! کن پہ بات رُکی ہے "کُن " فرما کہ بات بنے مجھے عشق میں کوئی منصب یا مقام نہیں مجھے روح میں "ھو" چاہیے مجھے صرف "تو" چاہیے مولا "کن "پہ بات رکی ہے مولا "کن "فرما کہ بات بنے ۔!
مومن کا غم اس کے دل میں ہوتا ہے اور چہرے پر صرف مسکراہٹ ہوتی ہے وہ لوگوں میں مایوسی اور اداسی نہیں پھیلاتا، وہ ہمیشہ غمگین اور سنجیدہ حال بنائے دوسروں کو خود سے بیزار نہیں کرتا، وہ ہر حال میں مسکراتا رہتا ہے دل میں چاہے کتنا غم ہو پر وہ رب کی دی گئی نعمتوں پر نظر رکھتا ہے وہ اپنے گرد اس کی رحمت کا حصار محسوس کرتا ہے اپنی خطاوں کے باوجود اسکی عطاوں میں کمی نہ پانے کا یہ احساس اسکی مسکراہٹ کی اصل وجہ ہوتا ہے...!!! ❤️