اس سے پہلے کہ دشت امکان کو
وصل جاناں کی آرزو نہ رہے
اس سے پہلے کہ بار غم سے کہیں
تجھ کو پانے کی جستجو نہ رہے
اس سے پہلے کہ لوح قسمت پر
باب الفت تمام ہو جائے
لوٹ آؤ
کہ منتظر ہے نگاہ
اس سے پہلے کہ شام ہو جائے
اردو کے بہترین شاعر۔۔راحت اندوری کا آخری کلام ۔۔۔
آخری غزل
نٸے سفر کا جو اعلان بھی نہیں ہوتا
تو زندہ رہنے کا ارمان بھی نہیں ہوتا
تمام پھول وہی لوگ توڑ لیتے ہیں
وہ جن کے کمروں میں گلدان بھی نہیں ہوتا
خموشی اوڑھ کے سوٸی ہیں مسجدیں ساری
کسی کی موت کا اعلان بھی نہیں ہوتا
وبا نے کاش ہمیں بھی بلا لیا ہوتا
تو ہم پر موت کا احسان بھی نہیں ہوتا

تیرے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا
مرزا غالب


*🌱مُخْـــتَصَـر پُــر اَثَـــر🌱*
*رکاوٹوں اور مشکلات کی وجہ سے پریشان مت ہوں انکے پیچھے بہت حکمتیں ہیں یہ آپکا راستہ نہیں روکتیں بلکہ بہترین راستے پہ لے جانے کے لیے آتی ہیں*
*🍂اِرشَــــاد نُـــورِی🍂*

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain