رمضان آ گیا ہے مگر کچھ دل اب بھی آزمائش میں ہیں… کچھ آنکھیں اب بھی آنسوؤں سے بھری ہیں۔ اور کچھ لب اب بھی صرف صبر کی دعا مانگ رہے ہیں…يا اللّٰہ سب کی دعاؤں کو قبول فرما۔ 🌙🤍
اے میرے رب میں اس یقین اور امید کے ساتھ دعا مانگتی ہوں کوئی معجزہ کر دے کوئی راستہ نکال دے میری منزل آسان کر دے میری خواہشات بہت چھوٹی ہیں اور تیری ذات بہت بڑی ہے اپنا خاص کر م کر دے میرے اللّٰہ اور میرے لیے کن فر ما دے آمین یارب العالمین اللہ تو رحم نہیں کرے گا تو کوئی بھی نہیں کرسکتا تو کرم نہیں کرے گا تو کوئی نہیں کرسکتا یااللہ کوئی حکمت نکال مالک ۔۔ اےاللّه میرے لئے کن فیکون کو آسان کر دے آمین یا رب! "میرے لیے ایک ایسا دروازہ کھول دے، جس کی وسعت مجھے حیران کر دے رب میری حاجت پہ کن که دے اپنے حبیب کے صدقے آمین
میں چاہتی ہوں آج اپ بھی اس دعا کا حصہ بنیں اے ربَ العزت ،اے پاک پروردگار ،اے پوری کائنات کو چلانے والے ،اےہماری اوقات سے بڑھ کر ہمیں نوازنے والے ،اے ہمارے گناہوں کو معاف کر دینے والے اے ہماری زندگیوں کے مالک ہماری زندگیوں کو آسان فرما دے بےشک تجھ سے بڑھ کر کوئی الجھنیں سلجھانے والا نہیں اے رب العزت جتنے بھی لوگ اس وقت پریشان ہیں چاہے وہ نجی زندگی ہو ،معاشی تنگی ہو بیماری ہو یا کسی بھی حوالے سے ،میرے مولا تو سب کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمادے سب کے معاملات آسان فرمادے الہیٰ ہمارے گناہوں کو نا دیکھ اپنی رحمت کو دیکھ ،اپنی رحمت فرما ہم پہ بےشک تو بہت رحم کرنے والا ہے الہی ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخرو کرنا ہمارے گناہوں کو معاف کرنا میرے مولا آمین ثم آمین یارب العالمین
*اے اللہ!* ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے، ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔ *آمین، یا ربّ العالمین!*