دل چاہتا ہے ایک بار ایسے چیخ کر بتاؤں کہ دنیا جان لے، میں نے کیا کھویا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں جدائیاں خاموشی سے ہو جاتی ہیں، مگر کچھ بچھڑنے ایسے ہوتے ہیں جن کی آواز دل کے اندر روز مرتی ہے۔ کاش تم جان پاتے کہ تمہاری غیر موجودگی نے میری روح میں کیسی سنسناہٹ بھر دی ہے، کیسی خالی جگہ چھوڑ دی ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتی۔