کبھی کبھی دل کرتا ہے کسی اور ہی منزل کی جانب روپوش ہوجاٶں یہاں کے دکھ سکھ غم خوشیاں لوگ رشتے رویے ہر چیز سے دور۔
یا پھر بے حس ہو جاٶں جس پر کسی قسم کے رویے کسی قسم کی سوچیں کچھ بھی اثر انداز نہ ہو۔۔۔😑🍂۔
.
sun,14 july
09:00PM
...🥀🖤...
لوگ کہتے ہیں نا ,انا پرستوں سے ڈرنا چاہیے
نہیں ڈر ناخود پرستوں سے چاہیے
وہ ان سے بھی خطرناک ہوتے ہیں
انا پرست تو ضد میں سب ٹھکراتا ہے
بعد میں پچھتاتا بھی ہے
خود پرست اپنے ہوش میں سب چھوڑتا ہے
اپنے لیے اپنی عزت نفس کیلیے
اور پھر مڑ کر بھی نہیں دیکھتا
نہ کوئی افسوس نہ کوئی ملال🍂🙂💯۔
!!!تم بہت ہنستی ہوجیسے ۔۔۔۔۔۔
جیسے کیا ۔۔۔۔؟
جیسے کوئی غم نہ ہو تمہاری زندگی میں...!!!.۔
ہاں نا ہماری مسکراہٹ بہت سارے بھرم رکھ لیتی ہے !!!۔
مثلا ....؟؟
مطلب کہ تم ایک انسان کو ایسے ہی دیکھ رہے ہو جیسے ۔۔۔۔۔
جیسے وہ تمہیں دکھانا چاہتا ہو ۔۔۔،!!!۔
مطلب کے تمہاری مسکراہٹ محض دکھاوا ہے ۔۔۔؟
ہو بھی سکتا ہے ۔۔۔۔۔!!!۔
میں نہیں چاہتی میرے اندر بکھرے ہووے انسان کو کوئی دیکھے ۔۔۔۔!!!۔
تم ایسا کیوں چاہتی ہو ۔۔۔۔۔۔۔!!!۔
کیونکہ لوگ صرف نمک لگا سکتے ہیں زخموں پر مرہم نہیں ۔۔۔۔،۔!!! 🙂💔۔
بدل گئے ہو آپ؟
کہہ سکتے ہیں...!!۔
وجہ۔۔؟؟
کچھ تبدیلیاں اچھی ہوتی ہیں خاص طور پر وہ جو ہمارے لیے بہتر ہوتی ہیں...۔
یعنی مجھے چھوڑ رہے ہو ؟
مجھے پتا ہے دنیا میں اتنے لوگ ایک دوسرے کو چھوڑ جاتے ہیں ہم تب بھی زندہ رہتے ہیں........ چلو ان میں ایک میں بھی سہی.....🙂❤️🩹۔
اگر تم نے مجھ سے فاصلہ کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے،تو پھر میرا بھی اخلاقی فرض ہے
کہ میں تمہارے فیصلے کا احترام کروں،۔۔۔۔۔۔
ہمارا جو ساتھ وقت گزرا،۔۔۔ہمارے درمیان جو باتیں تھیں،۔۔۔۔تمہارے میسجز،ہمارا ساتھ رہنا،
ہم دونوں کے راز ہمیشہ راز رہیں گے،،_تم مجھ سے الگ ہوگےیہ کبھی نہیں سوچا تھا،مجھے اس چیز پر انتہائی دکھ ہے کہ ہم الگ ہورہے ہیں لیکن اِس بات پر مطمئن ہوں کہ اگر زندگی نے کبھی ہمارا سامنا کروایا تو دونوں اک دوسرے سے نظریں ملانے کے قابل ہوں گے۔۔۔۔۔💔✨🍂 ۔
جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو صرف ہاتھ پکڑا کریں، پورا بازو نہ کھینچا کریں
کوئی لاکھ کہے کہ
"آپ ہمیں اچھی لگتی ہیں"
شکریہ کہہ کر بات ختم کر دیں
خود کو کسی پر بھی اشکار مت کریں ۔راز بن کر رہیں
تاکہ اہم رہیں____✨🥀💯۔
اٹیچمنٹ سب کو ہو جاتی ہے ۔کسی کے "گڈ مارننگ" کے میسج سے۔۔
کسی کے صرف یہ پوچھنے سے کیا تم ٹھیک ہو؟۔۔۔
روز باتیں ہونے لگتی ہیں ، مسائل بانٹے جاتے ہیں ،
بھوک،پیاس کی فکر ہونے لگتی ہے۔۔
کچھ دنوں بعد۔۔ آہستہ آہستہ شوق کم پڑ جاتا ہے۔۔۔
یہ پوچھنےکا کہ
"تم آف لائن کیوں تھی"
"تم ٹھیک ہو یا نہیں ہو"
وقت آگے بڑھتا ہے تو لوگ بھی بڑھ جاتے ہیں وہ پہلے سے زیادہ میچور ہو جاتے ہیں ۔ رابطے گھٹا دیتے ہیں ۔
اور ایک دن اس انسان کی کنورزیشن بھی آپ کی چیٹ لسٹ سے خارج ہو جاتی ہے _____۔
مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟
بیزاریت کیوں ہوتی ہے ؟
کیوں کہ آپ ایک دوسرے کو کم وقت میں بہت زیادہ جان لیتے ہیں ، کھانے پینے کا شوق،سونے جاگنے کی روٹین،زندگی کے دکھ، ڈر سب کچھ۔۔۔۔
each and everything !
اُس نے مُجھ سے کہا کہ اب ہمیں الگ ہو جانا چاہیے شاید وہ بیزار ہو چُکا تھا پِھر مُجھے اُس کی وہ باتیں یاد آنے لگیں کہ جو بھی ہو جائے میں تُمہارا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، مگر میں نے اپنی سوچوں کو تَرک کرتے ہُوئے اُس سے گِلہ کرنا مُناسب نہیں سمجھا اور صِرف یہ کہہ کر اُسے رُخصت کر دیا کہ ہم سب لوگ الگ الگ مِزاج کے ہیں بَس کُچھ وقت کے لیے ایک دُوسرے کو پسند آ جاتے ہیں...🙂🖤۔
میرے وجود کے اندر کچھ عجیب سی کیفیت ہے۔۔۔۔۔
ایسی کیفیت جسے میں نہ بیان کر پا رہی ہوں اور نہ ہی لکھ پا رہی ہوں۔۔۔۔
بس ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ:۔
میرے اندر گہری چپ آتی جا رہی ہے۔۔۔
ایسی چپ جو شاید سبھی خواب ٹوٹنے کے بعد آتی ہو گی۔۔۔
میں بس ایک گہری نیند سونا چاہتی ہوں۔۔۔
ایسی نیند جس میں میرے خیالات ان میں موجود سارے کردار اور ان کی کہانیاں سبھی ساتھ سو جائیں۔۔۔
میرا ذہن پر سکون ہو جائے۔۔۔۔❤🩹🥲✨۔
کبھی کبھی روتی ہی نہیں میں بڑی بڑی باتوں پہ۔۔۔۔
کبھی یونہی آنسو بہانے کو جی چاہتا ہے۔۔۔۔۔🥲🍂۔
انسان کو پہلے روگ لگتا ہے ، ۔
اور پھر سوگ ، ۔
پھر مقام آتا ہے سہنے کا ، ۔
سہہ جانے کے بعد نہ روگ کی
اہمیت رہتی ہے ، ۔
نہ ہی سوگ کی اور پھر انسان آزاد ہو جاتا ہے -💔🙂۔
کبھی کبھی انسان واقعی ہار جاتا ہے خاموش رہتے رہتے ،صبر کرتے کرتے، امیدیں رکھتے رکھتے ،رشتے نبھانے نبھانے ،اپنوں کو مناتے مناتے ، 💯🥀۔
کبھی بھی کسی انسان کی طرف سے اپنی ناقدری پہ نہ کڑھیں، کیونکہ قدر و قیمت کا تعین وقت کرتا ہے،
درجات کا تعین عرش پر ہوتا ہے،
انسانی رویوں پہ الجھو گے تو ہمیشہ الجھے ہی رہو گے،
"عیب اور غیب" کے معاملات جاننے والے سے اپنے معاملات درست کر لیں، یقین کریں آپکے سب معاملات خودبخود ٹھیک ہو جایئں گے۔💯۔
،
محبتوں کی امین لڑکی
وہ پارسا وہ حسین لڑکی
دیکھو جو اس کی آنکھیں تم
وہ لگے گی تم کو نگین لڑکی
فراق یار پہ بھی نہیں ملال اس کو
وہ صبر کرتی ذہین لڑکی
شرمگین لہجہ ، جھکی پلکیں
وہ آبرو جیسی مبین لڑکی
گھائل کرے جو محبت سے اپنی
وہ وفا کا پیکر یقین لڑکی
نم ہیں آنکھیں کھلکھلاتا تبسم
وہ طوفان سے کھیلتی شوقین لڑکی
ایک نظر پہ دل ہار بیٹھو گے
وہ واجب المحبت ، وہ دلنشین لڑکی.🌸۔
زندگی کا سب سے تکلیف دہ پہلو ہے ، جب رات کے کسی پہر اپنی تکلیف سے انسان ہار جاتا ہے..۔
آنسو اس کی ہتھیلیوں پر گرتے ہیں، اور وہ اپنی سسکیوں کو دبانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اس کی اذیت کو محسوس کرنے والا کوئی نہیں ہوتا، کوئی دلاسہ دینے والا نہیں ہوتا، پھر ضبط اپنانا پڑتا ہے، چاہے کچھ بھی ہو،خاموش رہ کر، اس تکلیف سے اکیلے لڑنا پڑتا ہے،،،،،.🌸۔
سر درد تو محض ایک نام ہے
اصل میں کچھ باتیں دماغ کو اتنی چبھتی ہیں کہ ہم برداشت نہیں کر پاتے اور اپنے اندر ایک ان کہی کہانی کو برداشت کرنے سے بڑھ کر کوئی اذیت نہیں ہے۔ سب بدل جاتا ہے ۔۔ باتیں ، محبت ، خوبصورتی اعتبار ، پسندیدہ شخص....۔
اور پتہ ہے جب اداسی گہری ہونے لگے تو مَن پسند چیزوں سے سب سے پہلے دل اُٹھتا ہے پھر ایک خاموش سکوت چھا جاتا ہے مگر
خاموشی کی بھی تو کئی زبانیں ہوتی ہے دکھ ، غصہ ، گلہ ، ضد ، انا ، اور بے بسی..!!!🌸۔
اور وہ جانتا ہے کہ میرا بندہ جب تھک جاتا ہے تو روتا ہے، یہ دنیا والے اس کو رلا دیتے ہیں، وہ پھر یہ نہیں دیکھتا کہ، اس کا ماضی کیسا تھا، یا اعمال کیسے تھے، وہ بس عطا کر دیتا ہے، اور سارے آنسوؤں کو سمیٹ لیتا ہے
اندر سے ٹوٹ جانا بھی اللہ کا احسان ہوتا ہے۔ جب تک انسان اس کیفیت سے نہیں گزرتا اس کو صحیح معنوں میں احساس نہیں ہوتا کہ اللہ کے آگے درد اور تڑپ سے سجدہ ریز کیسے ہوا جاتا ہے
تمہیں کیا خبر
آنکھوں میں بھرے آنسووں کو
واپس حلق تک اتارنا
اور پھر مسکراناکس قدر اذیت ہے۔۔۔🙃۔
کبھی کبھار اداسی ، میرے سامنے بیٹھتی ہے ، کچھ دیر مجھے گھورتی ہے ، پھر آنسوؤں کی صورت پھوٹ پڑتی ہے ، میں بس خاموش رہتی ہوں .!💯💔۔
میں نے محسوس کیا ہے میں ایک بے کار شخصیت ہوں مجھ میں کچھ بھی ڈھنگ کا نہیں ہے نا ہی مجھے کسی کا دل جیتنا آتا ہے اور نا ہی کسی سے تعلق نبھانا آتا ہے مجھ میں کچھ بھی خاص نہیں ہے میں عام سے بھی عام ہوں میری ضرورت کسی کو بھی نہیں نا ہی میں کسی کی کہانی کا اہم کردار ہوں میں نے دیکھا ہے میرے بغیر بھی سب مکمل ہے اور شائد بہترین بھی🌚🥀🙂💔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain