لڑکے بھی روتے ہیں"🙂 جب گھریلو مسائل بہت زیادہ ہوجاتے ہیں، جہاں ایک چھت کے نیچے تین انسانوں کا رہنا مُحال ہوجاتا ہے اور گھر میں نفسا نفسی کا عالم ہوتا ہے تب لڑکے روتے ہیں۔🥀 جب کسی سے حد سے زیادہ محبت ہو، اُنہی کیساتھ ساری زندگی گزارنے کا سوچا ہو اور وہ اُن کے ہاتھوں میں ہی دم توڑ دیں تب لڑکے روتے ہیں۔ 🙂 جب دنیا جہاں ہی ماں ہو اُسکی، ماں سے ہر چیز شروع ہوکے ماں پہ ہی ختم ہو، گرمی میں چھاوں اور سردی میں ایک گرم آستانے جیسی ہستی چھوڑ کر جب چلی جاتی ہیں تب لڑکے روتے ہیں۔ 🙂 ذہنی الجھن کا شکار ہوکر نفسیاتی بننا اور ہر طرف سے مایوس ہوکر جب لڑکے ننگے پاوں کسی گلی میں گھوم رہے ہوتے ہیں اور ہوش آنے پر وہ ماضی یاد کرتے ہیں کہ اُنکا ماضی کتنا شاندار تھا تب لڑکے روتے ہیں۔ اکلوتے ہونے کی وجہ سے ہر وقت اکیلے رہنا، سب ساتھ چلنے والے منافق اور موقع پرست
*میں لہجوں کو محسوس کر لیتا ہوں ۔مجھے خاموشیاں سمجھا دیتی ہیں۔یہ بات سچ ہے مجھے کہنا نہیں آتا ۔میری باتیں صرف آنسوؤں میں اٹک جاتی ہیں۔میں ہر وہ بات محسوس کرتا ہوں ۔جو لہجوں میں چپھے زہر آلود تیروں سے بھر پور ہوتی ہے۔* #Bazm E Adab