ہم جیسوں کے دکھ بہت گہرے ہوتے ہیں
ہمارے کمروں کی دیواریں
ساؤنڈ پروف نہیں ہوتی ہمیں ایک کمرے میں
اپنے دکھ کسی کی خوشی کسی کے سکون کے خاطر
سینے میں دفن کرنے پڑتے ہیں
ہمارے گھر میں نیند کی گولیاں نہیں ہوتیں
ہم رات جاگ کر کاٹیں تو صبح تھکن زدہ آنکھوں کے ساتھ
اگلی رات کا انتظار کرنا پڑتا ہے
محبت ہم جیسوں کے لیے رحم کبھی نہیں رکھتی
ہمارا نروس برویک ڈاؤن نہیں ہوتا ہمیں موت آنے تک جینا پڑتا ہے 🥀