Damadam.pk
Fatima.12's posts | Damadam

Fatima.12's posts:

Fatima.12
 

معارف القرآن انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ
🌟 *طاق راتوں کےاعمال*🌟
جاۓ نماز پر قبلہ رو ہو کر پوری توجہ اور یکسوئی کیساتھ پڑھیں۔
🌟 *تسبیحات*🌟
🔹ایک تسبیح استغفار
🔹ایک تسبیح درود شریف
🔹ایک تسبیح کلمہ طیبہ
*لَا الٰه الّا اللّٰه*
🔹ایک تسبیح دعاۓ لیلۃ القدر
*اللّٰھُمَّ اِنَّک َعَفُوٌّ کَرِیم ٌتُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی*
🔹ایک تسبیح
*لا الٰه الّا اللّٰه نَستغفرُاللّٰه نسْأَلُکَ الْجَنّةَ وَنعُوذُبِکَ مِنَ النّار*
🌟 *نوافل*🌟
🔹دو رکعات نفل کے بعد اس پرفتن دور میں اپنی اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے ادا کریں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ نے ایمان پر زندگی دی تو ایمان پر موت بھی عطا فرمائیں.
🔹 *دو رکعات نماز صلوة التوبہ*
ایک ایک گناہ ،جو جان بوجھ کر کیے جو ان جانے میں کیے جو آئندہ کریں گے۔انکو یاد کرکے استغفار کریں

Fatima.12
 

انسان کا بہترین ساتھی اسکی صحت ہے۔ اگر اس کا ساتھ چھوٹ جائے تو وہ ہر رشتے کے لئے بوجھ بن جاتا ہے۔

Fatima.12
 

پوچھا:
"شجاعت و بہادری کیسے حاصل ہوتی ہے؟"
کہا:
" اللہ کے خوف سے ، جو قوم اللہ سے ڈرتی ہے اس کا رعب قائم ہوتا ہے، اور ان پر کسی کا خوف غالب نہیں آتا ، یہی شجاعت کا اصول ہے جو صحابہ کرامؓ کو حاصل تھا "

Fatima.12
 

”اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ

Fatima.12
 

اَللّٰہُمَّ لَقِّنِیْ حُجَّةَالْاِیْمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ ۔
اے اللہ !مجھے موت کے وقت ایمان کی حجت ودلیل نصیب فرما۔
اس دعا کو اپنی ہر دعا کا حصہ بنا لیجئے۔

Fatima.12
 

مقدر جن کے اونچے اور اعلی بخت ہوتے ہیں
زندگی میں اُنہی کے امتحاں بھی سخت ہوتے ہیں

Fatima.12
 

"گناہ کے چھوٹا ہونے کو نہ دیکھو؛ بلکہ یہ دیکھو، کہ تم کِس کی نافرمانی کر رہے ہو!"
امام بلال بن سعد رحمه اللہ
(شعب الايمان للبيهقی : 85/2)

Fatima.12
 

الإنترنت ووسائل الإتصال
تقرب لك البعيد..
ولكن احذر أن تبعدك عن من
هو أقرب إليك من حبل الوريد...
🥀انٹرنیٹ دور کی چیزوں کو قریب کرنے کے ذرائع میں سے ایک ہے،لیکن خبردار رہنا کہ یہ تمیں اس سے دور نہ کردے جو تم سے تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے ۔۔۔!!

Fatima.12
 

انسان کو ہر حال میں راضی بہ رضائے الہی رہنا چاہیے
اور صبرو شکر سے کام لینا چاہیے
صبر کرنے سے ہی اعلی مقامات عرفان حاصل ہوتے ہیں-

Fatima.12
 

گھروں میں رکھے قرآن پر جمی ہوئی دھول
دل پر جمی ہوئی سیاہی کو ظاہر کرتی ہے

Fatima.12
 

ہم جتنا مردے کو کندھا دینے کو افضل سمجھتے ہیں
اتنا کسی زندہ کو سہارا دینا سمجھ لیں
تو ہزاروں انسانوں کے حالات ٹھیک ہوجائیں

Fatima.12
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو، تمہیں ایسے فقر کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلا ڈالنے والا ہے؟ یا ایسی مالداری کا جو طغیانی پیدا کرنے والی ہے؟ یا ایسی بیماری کا جو مفسد ہے ( یعنی اطاعت الٰہی میں خلل ڈالنے والی ) ہے؟ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کو کھو دینے والا ہے؟ یا ایسی موت کا جو جلدی ہی آنے والی ہے؟ یا اس دجال کا انتظار ہے جس کا انتظار سب سے برے غائب کا انتظار ہے؟ یا اس قیامت کا جو قیامت نہایت سخت اور کڑوی ہے“۔

Fatima.12
 

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص میں یہ تین چیزیں پائی جائیں ، وہ ایمان کی مٹھاس محسوس کرتا ہے : جو شخص کسی آدمی سے محبت کرتا ہے کسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ۔ جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں ۔ جس شخص کو آگ میں کود جانا کفر کی طرف لوٹ جانے سے زیادہ پسند ہو جب کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کفر سے نکال لیا ہے ۔‘‘

Fatima.12
 

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر ہے ۔‘‘ ابن ماجہ

Fatima.12
 

سیدنا سعد بن ابو وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ابن آدم کی سعادت ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے خیر طلب کرے اور یہ بھی ابن آدم کی خوش بختی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی ہو جائے اور یہ ابن آدم کی بدبختی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے خیر طلب نہ کرے اور اس میں بھی اس کی شقاوت ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر ناراض ہو جائے

Fatima.12
 

علم کی سب سے بڑی دشمن جہالت نہیں بلکہ سب کچھ معلوم ہونے کی خوش فہمی ہے

Fatima.12
 

جھانکنے کی صحیح جگہ اپنا گریبان ہے اور رہنے کی صحیح جگہ اپنی اوقات میں رہنا ہے

Fatima.12
 

سلیمان بن بلال نے عبداللہ بن دینار سے ، انہوں ابوصالح سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :’’ ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ۔‘‘

Fatima.12
 

ابوسعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ مسلمان ہوتا ہے اور اس كا اسلام اچھا ہوجاتا ہے تواللہ تعالیٰ اس كے لئےسابقہ تمام نیکیاں لکھ دیتا ہے اور گناہ مٹا دیتا ہے ۔ پھر اس كے بعد بدلہ ہوتا ہے، ایك نیكی دس گنا سے لے كر سات سوگنا تك، اور برائی ایك ہی لكھی جائے گی، اور اللہ عزوجل اگر چاہے تواسے بھی معاف كردے۔( )

Fatima.12
 

مفت میں صرف ماں باپ کا پیار ملتا ہے۔۔ورنہ تو دنیا میں ہر رشتہ نبھانے کے لیئے کوئی نہ کوئی قیمت چکانی پڑتی ہے۔