حُسن کی کیا اوقات ہے سجنا عشق مکمل ذات ہے سجنا تیری اک مسکان سویرا ورنہ کالی رات ہے سجنا میٹھا میٹھا درد محبت بے چینی سوغات ہے سجنا موت بھی آجائے تو خُوش ہُوں ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہے سجنا روشن روشن حرف ہیں تُجھ سے تجھ سے جگمگ بات ہے سجنا تُو رُوحِ احساس ہے ساجن تُو جانِ جذبات ہے سجنا جِس میں مل کر جُھومیں بھیگیں بس وہ ہی برسات ہے سَجنا
💚💚💚💚💚💚 *جانور جب بھوکا ہو یا خطرے میں ہو تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے ......!!!* *جبکہ انسان جب پیٹ بھرا اور طاقتور ہو تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے ......!!!* 💚💚💚💚💚💚