تین رشتے تین وقتوں میں پہچانے جاتے ہیں۔
اولاد بڑھاپے میں، ہمسفر غربت میں، دوست مصیبت میں
💯
اپنے بارے میں نہ کسی پیر سے پوچھو نہ کسی فقیر سے پوچھو، بس تھوڑی دیر آنکھیں بند کرو اور اپنے ضمیر سے پوچھو۔
❤️ 💯
توکل کے دو مرحلے ہوتے ہیں ایک وہ جب اس بات کا یقین ہوتا ہے کے جو مانگا ہے وہ مل جائے گا، اور دوسرا وہ جب اس بات کا یقین ہوتا ہے کے جو مانگا ہے وہ نہ بھی ملا تو اُس میں کوئی نہ کوئی بہتری ضرور ہو گی۔
❤️
جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے تو آسمان کی طرف دیکھنا، وہاں وہ ہے جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
❤️
مایوسی اور اُمید تم میں ہے، جب تک تم اُن چیزوں پر خوش رہنا نہیں سیکھو گے جو تمہارے پاس ہیں، تو اللہ تمہیں وہ کیسے دے گا جو تم مانگتے ہو؟ ❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain