جاگنا اور جگا کہ سو جانا رات کو دن بنا کر سو جانا دیکھنا کیا وہ آن لائن ہے؟ دیکھنا مسکرا کر سو جانا میری خاطر نا جاگنا ہر گز نیند آئے بتا کر سو جانا آج پھر دیر سے میں گھر آیا آج پھر منہ بنا کر سو جانا ٹیکسٹ کرنا تمام رات اُسکو تھک جاؤ تو انگلیوں کو دبا کر سو جانا رات میں نیند نا آئے تو تم میرے خواب میں آنا اور آ کہ سو جانا علی زریون