خودبخد چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوا
اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے
ہم بھی غالب کی طرح کوچہ جاناں سے محسن
نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے
میرے پاس سے گزر کر مرا حال تک نہ پوچھا
میں یہ کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جا کے روئے
عشق کرنا ہے تو پھر درد بھی سہنا سیکھو
ورنہ ایسا کرو اوقات میں رہنا سیکھو
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم بے حساب بہت یاد آئے
جب کہا تھا محبت گناہ تو نہیں
پھر گناہ کے برابر سزا کیوں ملی
زخم دیتے ہو کہتے ہو سیتے رہو
جان لے کر بھی کہتے ہو جیتے رہو
پیار جب جب زمیں پہ اتارا گیا
زندگی تجھ کو صدقے میں وارا گیا
پیار زندہ رہا مقتلوں میں مگر
پیار جس نے کیا ہے وہ مارا گیا
دل گرفتہ ہی سہی، بزم سجا لی جائے
یادِ جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائے
تمہیں یہ فخر تو حاصل ہے تمہیں چاہا گیا
ہمارے پاس یہ___ احساس بھی ادھورا ہے
معافی چاہتا ہوں
آج الفاظ نہیں ملے
"درد" لکھ دیا ہے محسوس کر لیجُے گا😭
لوکی موت دے ہتهوں مردے نے..
سانوں زندگی ساڈی مار گئی..
روز آنســــــو کما کــــــے لاتا هوں۔۔۔
بہت ســــــاده ھے کاروبار مــــــیرا۔۔۔
ہم شکوہ کرنا کیا جانیں ہم ناز اٹھانے والے ہیں
ہر ناز پہ قرباں ہو ہو کر ہستی کو مٹانے والے ہیں
اور میں نے آزاد کر دیئے کئی من پسند لوگ
تم میرے پاس نہیں ہو مجھے اس کا غم ہے
تم خیالوں میں جو آئے یہی کیا کم ہے
میری تنہائی سے ٹپکا ہوا آنسو تم ہو
پیار اک پھول ہے اس پھول کی خوشبو تم ہو
دور ہو مجھ سے مگر پاس نظر آتے ہو
میرا چہرہ میری آنکھیں میرے گیسو تم ہو
میرا جذبہ میرا احساس نظر آتے ہو
زندگی بن کے جو چھایا ہے وہ جادو تم ہو
جب بھی تنہائی میں آہٹ سی کوئی پاتی ہوں
یہ سمجھ کر میں ہواؤں سے لپٹ جاتی ہوں
جیسے میرے لیئے کھولے ہوئے بازو تم ہو
پیار اک پھول ہے اس پھول کی خوشبو تم ہو
میرا چہرہ میری آنکھیں میرے گیسو تم ہو
مقدر سے زیادہ نہیں
اور
وقت سے پہلے نہیں
ان کے انداز کرم ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا
"محبوبِ حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اُسے اپنی تلاش نہ دے ... سو اگر تمہیں اُس کی تلاش عطا ہوئی ہے تو جان لو کہ اُسے بھی تمہاری تلاش ہے ...... اہلِ عشق کی محبت خام کو بھی خاص بنا دیتی ہے .... جب دل میں محبت کی آگ جلنے لگے تو پھر اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بھی تم سے محبت کرتا ہے کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ... اگر کوئی پیاسا پانی پانی پکارتا ہے تو پانی بھی صدا دیتا ہے کہ کہاں ہے میرا پینے والا؟؟؟ صرف پیاسے کو پانی کی پیاس نہیں ہوتی بلکہ پانی کو بھی پیاسے کی تلاش ہوتی ہے .... ہماری روح میں اُس ذات کی پیاس اُسی ذات کی کشش کا کمال ہے .... وہ خود ہمیں اپنی جانب کھینچتا ہے کیونکہ ہم اُس کے ہیں اور وہ ہمارا ہے _____!!
•مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ•
خاکِ درِ جاناناں کیا ہے، اہلِ دل کی آنکھ کا سُرمہ
شمع کے دل کی ٹھنڈک بن جا، نُورِ دلِ پروانہ بن جا
ہم شکوہ کرنا کیا جانیں ہم ناز اٹھانے والے ہیں
ہر ناز پہ قرباں ہو ہو کر ہستی کو مٹانے والے ہیں
تجھے اے جلوہ آرا ہم نے ہر سُو جلوہ گر دیکھا
ہمیں تُو ہی نظر آیا جہاں دیکھا جدھر دیکھا
ہرحال میں بس پیشِ نظر ہے وہی صُورت
میں نے کبھی رُوئے شبِ ہِجراں نہیں دیکھا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain