"اس جہان میں سب سے بڑا قحط بُرے حالات ✨ ||میں ساتھ دینے والوں کی عدم دستیابی ہے"
انسان کا نہ اپنی پیدائش پر اختیار ہے نہ موت پر لیکن پھر بھی اسے لگتا ہے کہ زندگی اس کے اختیار میں ہے...!!
ہر اذیت کی ایک معینہ مدت ہوتی ہے، جس کے گزر جانے کے بعد نہ تو درد کی شدت پہلے جیسی رہتی ہے اور نہ ہی اُسے سہنے والا انسان پہلے جیسا رہتا ہے.
حسرت سے دیکھتے رہے ماضی کو اس طرح جیسے کہ لوٹ آئیں گے وہ دن جو گزر گئے۔
زندگی رنگین لفافے میں لپٹا ہوا ایک اداس خط ہے 🖤🌸
مجھے ہجوم والی جگہیں ، غیر ضروری تعلقات ، حسب و نسب کی خوشامد اور منافقت بھری ملاقاتوں سے نفرت ہے .....
وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اللہ کا زیادہ ذکر کرو، تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔❤️
افسوسناک ہے کہ اس شخص کے چہرے پر غم نمودار ہو جائے جو خوشیاں بانٹنے کا عادی ہو
گفتگو ایسی کیجیے امید کے دیے جلیں، لوگوں کےدل نہیں
انسان رشتوں کی تلخیاں کبھی بھی نہیں بھولتا، مگر رشتوں کو آگے بڑھانے اور نبھانے کے لئے کئی مرتبہ اسے یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ اسے کچھ یاد نہیں...
غائب ہو جاؤں، مکمل بلیک آؤٹ کی طرح، کوئی مجھے ڈھونڈ ہی نہ پائے نہ کوئی مجھے یاد کرے نہ میں کسی کو یاد کروں، زندگی بس اب یونہی تمام ہو جائے، سرِ وحشت کوئی ہولے سے آکر کانوں تک یہ خبر دے دے کہ تمہارا سفر اب تمام شُد..!
کبھی بھی زندگی ميں عارضی لوگوں کے ليے مستقل فيصلے نہ کريں ورنہ زندگی ميں آپ کے ہاتھ وہ پچھتاوے آئيں گے جنکا آپ چاہ کر بھی مداوا نہيں کر سکيں گے
تُمہیں دُعا کرنی چاہیے کہ تُمہارے پاس وہ چِیز رہے جس سے تُمہیں مُحبّت ہے
فقط خیالوں تک خوبصورت ہے زندگی🌷
وہ جانتا ہے تم تکلیف میں ہو. اسے معلوم ہے لوگوں کی باتوں سے تمہیں اذیت ہوتی ہے. تمہاری اَن کہی باتیں تمہاری ادھوری دعائیں وہ سب سن رہا ہے دیکھ رہا ہے. ممکن ہے اب کے رمضان تمہاری ادھوری دعاؤں پر وہ کن کہہ دے. ممکن ہے تمہاری آزمائش کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہو بس کامل یقین رکھو.
اللّٰه ربّ العزت اس رمضان ہم سب کی دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے۔ ہمارے حق میں بہتری فرمائے۔
آمین یارب العالمین 🤲🏼
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain