#حیات ✍بزرگ نے میرا ہاتھ پکڑا اور میری مُٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی، فرمایا کھاؤ اور ساتھ بِٹھا کے فرمانے لگے بتاؤ تو "حیات" کِس کو کہتے ہیں..؟ میں نے کہا زندگی کو..؟ تو میرے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمے "حیات" تو وہ ھوتی ھے جِسے کبھی موت نہیں آتی.. . ✍دیکھو نہ اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ھے... اللّٰه نے یہ نہیں کہا کہ اِسلام مکمل ضابطہ زندگی ھے بلکہ یوں کہا کہ مکمل ضابطہ "حیات" ھے اور حیات تو مرنے کے بعد شروع ھو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی پھر گلاس میں میرے لیئے زم زم ڈالتے ھُوئے فرمانے لگے میرے بیٹے اللّٰہ نے زندگی دی ھے "حیات کو سنوارنے کے لیئے نہ کہ بگاڑنے کے لیئے تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی "حیات" ھے جِسکو موت آ جائے گی... اصل تو وہ "حیات"
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ😘😘 صبح بخیر زندگی❤❤ وہ مان جاتا ہے!!! یہ اسکی سب سے خوبصورت صفت ہے، ہم مجبور ہو کر اسکی نہیں مانتے، وہ با اختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے۔۔۔ جب ہم گمراہیوں اور غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پر جاتے ہیں۔۔۔ وہ دھتکار نہیں دیتا۔۔۔پھٹکار نہیں دیتا۔۔۔پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا۔۔۔گناہوں کا حجم نہیں بناتا۔۔۔رد نہیں کرتا۔۔۔اٹھا نہیں دیتا۔۔۔بھگا نہیں دیتا۔۔۔ دل میں اترتا ہے، نیتوں کو پڑھ لیتا ہے، ندامت کو دیکھ لیتا یے، بندگی کو بھانپ لیتا یے۔۔۔! 😢 خوش ہو جاتا ہے، احسان کر دیتا یے، دل کو سکون سے بھر دیتا ہے اور معاف کر دیتا ہے۔💕 اس دنیائے فانی میں اپنے رب کو راضی کر لیں آخری منزل پانے سے پہلے۔😔
*﷽* *اَلسَّلاَم عَلَيكُم وَرَحْمَةُاللّٰهِ وَبَرَكاتُهٗ* *نبی اکرمﷺنےفرمایا *”جب کوئی مسلمان مجھ پر دُرود بھیجتاہے، تو فرشتےجب تک وہ مجھ پر دُرود بھیجتاہے* *اُس کےلیےدعاکرتےرہتےہیں اب بندہ چاہےتو مجھ پر کم دُرود بھیجےیا زیادہ بھیجے۔“* *[سنن ابنِ ماجه_۹۰۷]*
📔 *حکایاتِ سعدیؒ ” شیخ سعدی شیرازیؒ “* ✍🏻 *غریب اور بہشت* 💫 *دو آدمی قبرستان میں بیٹھے تھے ایک اپنے دولتمند باپ کی قبر پر اور دوسرا اپنے درویش باہ کی قبر پر۔* 💫 *اَمیر زادے نے درویش لڑکے کو طعنہ دیا کہ میرے باپ کی قبر کا صندوق پتھر کا ہے اس کا کتبہ رنگین اور فرش سنگ مرمر کا ہے اور فیروزے کی اینٹ اس میں جڑی ہوئی ہے۔* 💫 *اس کے مقابلے میں تیرے باپ کی قبر کیسی خستہ حال ہے کہ دو مٹھی مٹی اس پر پڑی ہے اور دو اینٹیں اس پر رکھی ہیں درویش نے جواب دیا یہ درست ہے لیکن 💫 *یہ بھی تو سوچو کہ قیامت کے دن جب مُردے قبروں سے اٹھائے جائیں گے اس سے پہلے کہ تیرا باپ بھاری پتھروں کے کےنیچے جنبش کرے میرا باپ بہشت میں پہنچا ہوگا۔*
*اور اگر کبھی آپ پریشان ہوں تو یہ سوچا کریں کہ یہ وقتی بات ہے، ختم ہو جائے گی، جیسے روز رات کو دن کا شور ختم ہو جاتا ہے، جیسے روز صبح کو رات کی تاریکی منجمند ہو جاتی ہے اور* *سورج دوبارہ روشن ہوجاتا ہے۔* *اور پھر اللہ پاک تو ساتھ ہیں نا۔۔۔*
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صبح بخیــــــــر ۞ — اے الله رب العزت۞— اے ساری کائنات کے شہنشاہ۞— اے ساری مخلوق کے پالنے والے۞— اے زندگی اور موت کا فیصلہکرنے والے۞— اے آسمانوں اور زمین کے مالک۞— اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک۞— اے انسان اور جنات کے معبود۞— اے عرش عظیم کے مالک۞— اے فرشتوں کے معبود۞— اے عزت اور ذلت کے مالک۞— اے بیماروں کو شفا دینے والے۞— اے بادشاھوں کے بادشاہ۞— اے الله ہم تیرے گنہگار بندے ہیں۞— تیرے خطاکار بندے ہیں۞— ہمارے گناہوں کو معاف فرما۞— ہماری خطاؤں کو معاف فرما۞— اے الله ہم اپنے اگلے پچھلے ، صغیرہ کبیرہ ، چھوٹے بڑے سبھی گناہوں اور خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں۞— اے الله رب عزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول کرلے ...