Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Gumnaam3210
 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Gumnaam3210
 

کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر مرد زانی ہے تو اس کو لازماً زانی عورت ہی ملے گی، یا عورت زانی ہے تو اس کے نصیب میں فقط زانی مرد ہی ہوگا۔ قرآنِ مجید نے اس کا انکار کیا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی نے قرآنِ مجید میں ایسے انبیاء علیھم السلام کا تذکرہ فرمایا ہے کہ جن کی بیویاں کافرہ تھیں۔ فرعون جیسے بدترین کافر کی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے صالحہ خاتون قرار دیا ہے اور ان کی سیرت کا تذکرہ بھی قرآنِ مجید میں ملتا ہے۔
طالب دعا

Gumnaam3210
 

(سو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزگی و طہارت کو دیکھ کر خود سوچ لیتے کہ اللہ نے ان کے لئے زوجہ بھی کس قدر پاکیزہ و طیب بنائی ہوگی)، یہ (پاکیزہ لوگ) ان (تہمتوں) سے کلیتًا بری ہیں جو یہ (بدزبان) لوگ کہہ رہے ہیں، ان کے لئے (تو) بخشش اور عزت و بزرگی والی عطا (مقدر ہو چکی) ہے (تم ان کی شان میں زبان درازی کر کے کیوں اپنا منہ کالا اور اپنی آخرت تباہ و برباد کرتے ہو).

Gumnaam3210
 

آیت کا منشاء یہی ہے کہ جن لوگوں کی بدکاری معلوم ہو ان کو جیون ساتھی منتخب کرنا گناہ ہے‘ اس سے اہلِ ایمان کو پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے بدکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس حکمِ خداوندی میں یہ بتانا بھی مقصود ہے کہ زنا ایسا قبیح فعل ہے جس کا مرتکب اسلامی معاشرے اور صالح خاندانی نظام کا حصہ بننے کے قابل نہیں رہتا۔
اسی لیے (النُّوْر، 24:26) ارشاد فرمایا:
الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ أُوْلَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ.
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے (مخصوص) ہیں اور پلید مرد پلید عورتوں کے لئے ہیں، اور (اسی طرح) پاک و طیب عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے (مخصوص) ہیں اور پاک و طیب مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں

Gumnaam3210
 

بدکار مرد سوائے بدکار عورت یا مشرک عورت کے (کسی پاکیزہ عورت سے) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا اور بدکار عورت سے (بھی) سوائے بدکار مرد یا مشرک کے کوئی (صالح شخص) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا، اور یہ (فعلِ زنا) مسلمانوں پر حرام کر دیا گیا ہے۔النُّوْر، 24: 3
درج بالا آیت میں نہ صرف لوگوں کی پسندیدگی کو بیان کیا گیا ہے بلکہ اہلِ ایمان کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسا زانی یا زانیہ جس نے توبہ نہ کی ہو، جس کے زنا کی شہرت عام ہو اس کے ساتھ کسی مومن کا نکاح جائز نہیں ہے۔ جب کسی مرد یا عورت کی بدچلنی کا علم ہو تو اس کے باوجود اس سے نکاح کرنا اہل ایمان کے لیے حرام ہے۔ اگر وہ اس گناہ سے توبہ کر لیں، اس عمل کو ترک کر کے اپنی اصلاح کر لیں تو زانی یا زانیہ کی صفت ان سے ختم ہو جائے گی۔

Gumnaam3210
 

انسانی فطرت ہے کہ ہر شخص اپنے ہم خیال اور اپنے جیسی طبیعت کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کو ترجیح دیتا ہے اور اپنے ہم خیال و ہم جلیس کے ساتھ رہنے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ اسی فطری جذبہ کو قرآنِ مجید نے بھی بیان کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زانی مرد سے زناکاری پر رضامند وہی عورت ہوتی ہے جو زانیہ یا مشرکہ ہو کہ زنا کو عیب نہ سمجھتی ہو۔ ایسی عورت کے ساتھ رہنے کو قبول وہی مرد کرتے ہے جو اسی جیسا بدکار یا مشرک ہو کہ زنا کی حرمت کا قائل نہ ہو۔ زناکاری کرنا یا زانیہ سے نکاح کرنا اسی طرح اپنی پاک دامن عورتوں کو زانی مردوں کے نکاح میں دینا مومنوں پر حرام ہے۔ چنانچہ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
الزَّانِي لَا يَنكِحُ إلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ وَحُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ.

Gumnaam3210
 

السلام علیکم کہ ’پاک مرد پاک عورتوں کے لیے‘اس آیت کا کیا مطلب ہے؟ بہت سے عالم اس سے مراد شادی لیتے ہیں، کہ اگر آپ ناپاک ہوں گے تو آپ کو بیوی بھی ناپاک ملے گی۔ براہ مہربانی اس کا صحیح مطلب سمجھا دیں۔ شکریہ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
جواب پیش الخدمت ھے

G  : اگر اپنی ذات میں کچھ غلط نظر آئے تو بدل دو خود کو،، چھوڑ دو رسم کو، توڑ دو - 
Gumnaam3210
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

G  : یا اللہ ان میں شامل فرما دے ھم کو بھی جن پر آپنے یہ آگ حرام کر رکھی ھے - 
Gumnaam3210
 

اگر آپ کے پاس صدقہ کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو کسی کی مدد کر دیں...... کسی کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کر لیں کسی کو اچھی نصیحت کر دیں..... اللہ کے کلام کو پھیلائیں..... کوئی ایک آیت یا حدیث لکھ کر پوسٹ کر دیں...... کسی کو کھانا کھلا دیں

Gumnaam3210
 

صبر آ ہی جاتا ہے
انسان جینا بھی سیکھ جاتا ہے
مسکراہٹ بھی زندگی میں شامل ہو جاتی ہے
دوست بھی مل ہی جاتے ہیںبرا وقت بھی ٹل جاتا ہےحالات بھی بہتر ہوجاتے ہیںلیکن!لیکن اپنا ماضیلوگوں کی کہی گئی اذیت ناک باتیں
ان کے درد ناک رویےان کے کہے گۓ لفظ
کبھی بھی نہیں بھولتے💔💯

Gumnaam3210
 

الٰہی اللہﷻ
زندگی میں"سفید پوشی "
مرنے کے بعد " قبر میں "کفن پوشی" اور
آخرت میں "پردہ پوشی" فرمانا۔
اے رب اللہ کریم ہمارے گناہ تیرے کریمی تیری رحیمی کے مقابلے میں ذرہ برابر بھی نہیں
تو اپنے خاص کرم سے ہمیں بخشش دے
🌻🌼🌸🌹..آمین ثم آمین یا رب العالمین ..🌹🌸🌼🌻

Gumnaam3210
 

اپنے دل سے بوجھ اتاریں
اور جو بات پریشان کر رہی ہے
وہ بتائیں💯
#گمنام 🥀

Gumnaam3210
 

تمام دوستو سجنو ، خواتین و حضرات، بھائیو اور باجیو ، پرنس و پرنسسز، ڈولیوں
،بلیوں، چھوٹے بڑے بزرگوں اور فیک آئی ڈیز والے تمام حاجی عبدلغفوروں 😁
کوالسلام علیکم😛
پہلے سلام کا جواب دے دیں پھر آگے پڑھیں میں نے آپ لوگوں کا زیادہ ٹائم نہیں لینا😛
ہم یہاں کوئی منجن بیچنے یا ھاضمے کا چورن بیچنے نہیں آئے نہ کسی مسجد کا چندہ لینے آئے ہیں اور نہ ہی میرے پاس پنج روپے کے پندرہ رنگ برنگے پکانے (غبارے) ہیں اور نہ تو میں نے کسی جلسے کی دعوت دینی ہے..😛
میں نے صرف آپ لوگوں سے اتنا پوچھنا ہے کہ آپ لوگ میرے پوسٹ کو دیکھ کر کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں کیوں بند کر لیتے ہو
نہ کوئی لائکس نہ کوئی کمنٹس.
حد ہے ویسے.....😏😁
🥀🔥🤣🙈👈

Gumnaam3210
 

ہماری بے لگام خواہشیں ہمیں زندگی میں سکون نہیں لینے دیتیں۔ ۔
یہاں ہر خواہش پوری نہیں ہوتی یہ دنیا ہے
اس لیے اپنی خواہشوں کو لگام ڈالیں
اور فکر آخرت کریں جہاں ہر خواہش پوری ہو گی
ان شاء اللہ🌹🍁
اللہ سبحان و تعالیہمیں آخرت کی فکر کرنے والا بناٸیں۔۔آمین۔

Gumnaam3210
 

کبھی کبھار خود کو احساس کی عدالت میں کھڑا کر کے اپنے ماضی کا احتساب, حال پر توجہ، مستقبل کی منصوبہ بندی کر نے کا حوصلہ پیدا کریں۔

Gumnaam3210
 

لوگوں سے توقعات وابستہ کرنا چھوڑیں لوگ اکثر وہ نہیں ہوتے جو ہم سمجھتے ہیں اور بعض دفعہ ہماری بدگمانی جیسے بھی نہیں ہوتے وقت پہ اصلیت کھلتی ہے۔ جذباتیت دل شکستگی اور کبھی شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

Gumnaam3210
 

مرے ایک گوشہ فکر میں میری زندگی سے عزیز تر
مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا ۔۔۔۔