کیا حال سنائیں دُنیا کو کیا بات بتائیں لوگوں کی دنیا کے ہزاروں موسم ہیں لاکھوں ہیں ادائیں لوگوں کی کچھ لوگ کہانی ہوتے ہیں، دنیا کو سنانے کے قابل کچھ لوگ نشانی ہوتے ہیں بس دل میں چھپانے کے قابل ❤ ❤ ❤
خیال اپنا ، مزاج اپنا ، پسند اپنی ، کمال کیا ہے ؟ جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے کسی کی راہ سے خدا کی خاطر، اٹھا کے کانٹے،ہٹا کے پتھر پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا، کمال یہ ہے 💓💟💓