Damadam.pk
Hadiaa's posts | Damadam

Hadiaa's posts:

Hadiaa
 

"_گر اچانک کسی شب
تمھارے فون پر میرا نمبر چمکے
تو سمجھ جانا کہ
وحشتِ دل سے بہت گهبرا گیی تھی میں _" 💔🥀

100% right
H  : 100% right - 
Hadiaa
 

اگر مرد نے کسی عورت سے شادی کرنی ہوتی ہے تو وہ کر ہی لیتا ہے ۔بس اس کی اپنی مرضی اور ضد ہونی چاہیے۔ وہ سب کو راضی بھی کر لیتا ہےاور ہر بات کا مطلب بھی سمجھا دیتا ہے ۔ اور سب کو اس کے سامنے ہار ماننی ہی پڑتی ہے ۔ جو اصل خاندانی مرد ہوتے ہیں وہ لڑکیوں کے احساسات سے نہیں کھیلتے بلکہ نکاح کرتے ہیں اس لیے مرد کبھی مجبور نہیں ہوتا بس پاگل بناتا ہے_🥀

Hadiaa
 

🌺🌺محبت کی ابتدا خوش فہمی سے شروع ہوتی ہے کبھی یہ پایہ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے اور کبھی زندگی کا روگ بن جاتی ہے خوش فہمی کو آغاز سے ہی دور کر لینا چاہیے ورنہ اس کے نتیجے جو محبت دل میں جنم لیتی ہے اگر اسے آپ تسلیم نہیں کرتے تو پھر آپ کا دل اور آنکھیں کبھی بھی آپ کا ساتھ نہیں دیتے آپ کی ساری زندگی کبھی دل کو چپ کرانے میں اور کبھی آنکھوں سے اس کے خواب مٹانے میں گزر جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔🍀🍀

Hadiaa
 

-" بہترین مرد وہ ہے جویہ نوبت ہی نہ آنے دے کہ ایک عورت اسے گفتگو کی حدود بتانے پر مجبور ہوجائے_"

Hadiaa
 

میرا دل کرتا ہے کہ
میرا دماغ سو جائے کچھ عرصے کے لیے,میں کچھ بھی سوچنا نہیں چاہتی۔۔۔کچھ بھی نہیں!!!
جتنا تیزی سے میرا دماغ چلتا ہے مجھے وحشت ہونے لگتی ہے,چاہے فارغ ہوں یا مصروف ہر وقت کچھ نہ کچھ دماغ کی سکرین پر چلتا رہتا ہے
کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ میں جب سو رہی ہوتی ہوں تب بھی میرا دماغ جاگتا رہتا ہے۔۔۔
تب بھی سکون نہیں ملتا۔۔۔
کاش ایسا ہو سکتا کہ میں کچھ عرصے کے لیے یہ سب کچھ روک سکتی...!!!

Hadiaa
 

*_ہماری زندگی میں کچھ ایسے لوگ آتے ہیں۔ ہم تو ان کو دوست مانتے ہیں اور دوستی نبھاتے بھی ہیں مگر ان کے لئے ہم بس ایک ٹشو پیپر کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے جزبات، احساسات کی کوئی قدر نہیں ہوتی___
جبکہ ہم ان سے کچھ نہیں چاہتے واپسی میں، کسی قسم کا کوئی بھی دنیاوی فائدہ مگر پھر بھی پل بھر میں ہماری ساری ریاضت اور وفاداری کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی___
اور وہ ہمیں اپنی زندگی سے ایسے نکال باہر پھینکتے ہیں جیسے مکھن میں سے مکھی___

Hadiaa
 

کبھی کبھی ہماری بہت زیادہ چاہت دوسرے انسان کے لیے گھٹن بن جاتی ہے ہم جب کسی کو خود سے بڑھ کر چاہنے لگتے ہیں ہر وقت اسی کو سوچتے رہتے ہیں ہر وقت اس کو میسر ہوتے ہیں تو اپنی وقعت کھو دیتے ہیں کیونکہ محبت کا مان رکھنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی
ہمارا ہر وقت لوگوں کو میسر ہونا خاص سے عام کر دیتاہے🍁🍁🍂🍁
خوش رہیں خوش رکھیں آمین

Hadiaa
 

🥀(عورت کیا ہے)🥀
ایک وقت میں بہت خیال رکھنے والی اور لا پرواہ بھی, سیانی بھی اور بیوقوف بھی, کبھی چھوٹی سی بات پر آنکھیں بھر لیتی اور کبھی بڑی سے بڑی بات بھی برداشت کر لیتی ہے کبھی شوخ رنگوں کے لیے پاگل ہونے والی, کبھی سیاہ رنگ کی دیوانی , کبھی تتلیوں کے پیچھے بھاگنے والی, کبھی گھر کے کسی کونے میں چھپ کر رونے والی....
عورت ایسی ہے... 🥀🍁
👑

Hadiaa
 

بلاول کے ساتھ لیڈر کا لفظ دیکھ کر مجھے اپنا پرانا سائیکل یاد آ جاتا ہے
جس پر میں نے F-16 لکھا تھا۔
😂😂😂

Hadiaa
 

14 فروری کو بازاروں میں رونق دیکھ کر ایک شخص نے لوگوں سے پوچھا آج یہ اتنی رونق کیوں ہے۔۔
آج ایسا کیا خاص دن ہے،تو کسی نے کہا
آج محبت کرنے والوں کی عید کا دن ہے،وہ بھاگا بھاگا وضو کر آیا اور پوچھنےلگابھائی ویلنٹائن ڈے کی نماز کس گرائونڈ میں ہوگی 😜🤪

Hadiaa
 

#ایک آدمی نے شادی کی 20 سال کی زندگی میں کبھی بھی اپنی بیوی کے کھانے کی تعریف نہیں کی😱
ایک دن اسکو اپنی بیوی پر بہت پیار آگیا اور سوچا آج اسکا دل رکھنے کے لیۓ تعریف کرے گا 😄😄
وہ شخص گھر گیا تو دال کھاتے ہوۓ ہر لقمے پر "واہ "واہ "واہ مزہ👌👌 آگیا"کہہ رہا تھا
بیوی کچن سے روٹی پکانے والا بیلن لائی اور گھما کر اسکے سر😨 میں مارا اور کہا 20 سال میں میری تعریف نہیں کی
#آج پڑوسن نے دال بھیجی تو تمہاری "واہ "واہ ہی ختم نہیں ہو رہی

Hadiaa
 

جملہ مکمل کریں
دیکھتے ہیں کس کے الفاظ دل کو جھونے والے ہیں💔
اسے کہنا کہ ----------؟

Hadiaa
 

شوہر جم سے واپس آیا تو برتن دھوتی بیوی سے بولا بیگم دیکھو میرے ایبز (abs)
بیوی شکر ہے آپکو اپنے عیب نظر آئے ورنہ میں ساری زندگی آپکو کہتی رہی آپکو نظر نہ آئے 😂😂😭😭

Hadiaa
 

کمرے میں پونچہ لگا کر ہم چاہتی ہیں کہ اب قیامت تک یہاں سے کوئی نہ گزرے..۔۔🤓😎🤓😎

Hadiaa
 

#تقوی
تقویٰ کا یہ عالم ہے
کہ اکثر ڈاکٹرز میڈیسن کمپنیز کی طرف سے رشوت کے طور پر بنکاک کی سیر کے بجائے عمرے پر جانے کی فرمائش کرتے ہیں
منقول

Hadiaa
 

کہتے ہیں کہ میر تقی میر نے اپنا گھر بیچ کر اپنی اکلوتی بیٹی کو جہیز دیا تھا
شادی کے بعد بیٹی کو کسی نے کہا تیرے باپ نے اپنا گھر اجاڑ کر تیرا گھر بسا دیا
بیٹی بہت حساس تھی، یہ سُن کر وہ بیمار پڑ گئی اور اسی غم میں گُھل گُھل کر کچھ ہی دنوں میں انتقال کر گئی
میر تقی میر بیٹی کا آخری دیدار کرنے گئے٬ کفن اٹھا کر بیٹی کو دیکھا اور کیسا غضب کا شعر کہا (جو ان کی زندگی کا آخری شعر کہا جاتا ہے)
اب آیا ہے خیال اے آرامِ جاں اس نامُرادی میں
کفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسبابِ شادی میں
منقول

Hadiaa
 

مرد سب کچھ اپنے لیے نہیں کماتا عورت سب کچھ اپنے لیے نہیں پکاتی
خوشیاں تقسیم کرنا ہی اصل خوشیوں کا سبب ہے.

Hadiaa
 

سنو گرلز
جب بھی تم سے کوئی کام خراب ہوجائے یا کوئی گھر کا نقصان ہوجائے جس سے آپ کو لگے کہ اج تے چھتر پین ہی پین 😩😩😒😒😣😣
تو پاکستانیو آپ نے گھبرانا بالکل نہی ہے 😆
بس آپ نے کرنا یہ ہے کہ آرام سے اپنے کمرے میں جائیں اور اونچی آواز میں ۔۔ ساڈا چڑیاں دا چمبہ وے بابل اساں اڈ جانا ...لگا کر سنیں ۔ رونا ویسے بھی آپ کو امی کے چھتروں کے ڈر سے آہی جانا ۔😭😭😒😒
دیکھنا کچھ دیر بعد امی کمرے میں آئیں گی اور آپ کو گلے لگا کر پیار کرنے لگ جا ے گی ............
میں وی ابھی ابھی یہ پریکٹیگل کر رہی ہوں
ہمارے گھر میں معاملہ زرا مختلف ہے ۔میں نے بھی یہ گانا لگایا ہوا تھا ۔امی نے آپی کے زریعے پیغام بھجوادیا
آپی ۔۔ کھی کھی کرتے ہوئے ۔ ۔ امی کیہہ رہی ہیں اس بغیرت نوں کہہ آواز آہستہ کر لے ۔نہی کہندی کچھ میں 🙄🙄😕😒😒

Hadiaa
 

ایک کنجوس جو زندگی میں پہلی بار دنبہ کھانے کے لیے ذبح کروا رہا تھا، دنبے کے پاس بیٹھ کر خود کلامی کر رہا تھا.
بولا : جگر اور گُردوں کی توا کڑاہی بنے گی، نرم گوشت کے کباب بناؤں گا اور چربی، سری پائے یخنی کے لیے الگ رکھوں گا۔ چمڑے کی جیکٹ بنواؤں گا اور اس کی اوٗن شال بنانے کے کام آئے گی۔
اچانک دنبہ غصے سے بولا، "کنجوس کے بچے، میری آواز بھی ریکارڈ کر لے ، موبائل رنگ ٹون کے کام آئے گی 😁😁😂😂