Damadam.pk
Hadii.Rajpoot's posts | Damadam

Hadii.Rajpoot's posts:

Hadii.Rajpoot
 

نشے کی لت میں بزرگوں کا مان بیچا گیا
اڑھائی مرلے کا کچہ مکان بیچا گیا
یہ بات قتل سے زیادہ بری لگی مجھ کو
کہ خوں بہا کے لیے خاندان بیچا گیا
میری پڑھائی پہ جب ماں نے بالیاں بیچیں
مجھے لگا ، میری خاطر جہان بیچا گیا
جو بول سکتے تھے ان کی زبانیں کاٹی گئیں
پھر اس کے بعد ہر اک بے زبان بیچا گیا
یہ کھیل کھیلا گیا پچھلی کئی دہائیوں سے
کبھی غلام ، کبھی حکمران بیچا گیا
خدا کے نام پہ چندے وصول ہوتے رہے
زمیں خریدی گئی ، آسمان بیچا گیا
عجیب قسم کے جھانسے ملازمت کے دیے
پرائے دیس میں میرا جوان بیچا گیا

Hadii.Rajpoot
 

لفظوں کی طرح مجھ سے کتابوں میں ملا کر
دنیاں کا تجھے ڈر ہے تو خوابوں میں ملا کر
پھولوں سے تو خوشبو کا تعلق ہے ضروری
تو مجھ سے مہک بن کر گلابوں میں ملا کر
ساغر کو میں چھو کر تجھے محسوس کروں گا
مستی کی طرح مجھ سے شرابوں میں ملا کر
Special for u Ladle💞
میں بھی ہوں بشر مجھے بہکنے کا بھی ڈر ہے
اس واسطے تو مجھ سے حجابوں میں ملا کر

Hadii.Rajpoot
 

رفاقتیں کبھی پابند سلاسل نہیں ہوتیں
جگنو قید میں رکھ کر نہیں پالے جاتے 🍁