پہلی محبت وہ شخص میری پہلی محبت ہے اور پہلی محبت برگد کے اُس پرانے پیڑ کی طرح ہوتی ہے جس کو باہر سے چاہے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے مگر اُس کی جڑیں میلوں دور تک پھیلی رہتی ہیں ❣❣
عمر کے جس حصے میں لڑکیاں تتلیوں کے سنگ اُڑنا سیکھتی ہیں میں نے تب ماں سے دکھ چھپانا سیکھا ہے اب یوں ہے کہ عمر کے اِس حصے میں جب محبت چاروں طرف ہے میں نے زندگی کو خط لکھ بھیجا ہے کہ اب بس کر میں تھک گئی ہوں
جس کو وہ اپنی جانب لانے کا اِرادہ کر لیتا ہے اُس کو پھر اُسکی نصیب کی ڈور میں اُلجھا دیتا ہے جِس کو اُس نے اپنے قریب لانا ہو اُسے دنیا کی اصلیت دِکھا کر باقیوں سے فاصلہ بڑھا دیتا ہے ❣❣