کون کہتا ہے ناولز پڑھنے والی لڑکیوں کو "جہان"یارم"مقدم"سالار" چاہیے ہوتا ہے؟؟؟ انہیں تو بس وہ چاہیے ہے جو سالار جیسی محبت کر سکے جو جہان کی طرح جنت کا ساتھی بن سکے جو کردم کی طرح ہمیشہ ساتھ نبھانے والا ہو جو مقدم کی طرح ہمیشہ ان کا خیال رکھ سکے جو شازم کی طرح تھوڑا پیارا اور پاگل ہو جو یارم کی طرح ہینڈسم ہو اور سب سنبھال سکے جو حمزہ کی طرح محبت کو پاکیزہ رکھنا جانتا ہو اور جو جنید جیسا اچھا دوست بھی بن سکے بس اتنی سی معصوم خواہشات رکھتی ہیں ہم ناول کی دیوانیاں 💕💕
حسین یادوں کے چند لمحے سمیٹ لائی ہوں اس سفر سے کہ جس کی منزل کے راستوں پر ابھی تو چلنا شروع کیا تھا بہار کے سنگ اس کے رنگ میں ابھی تو ڈھلنا شروع کیا تھا نہ کچھ خبر تھی خزاں کی ہم کو نہ کچھ گمان تھا بدلتی شب کا بہار پر تھا خزاں کا پہرا سمیٹے خود میں ملال گہرا سوال خود سے کروں گل سے کہ اس میں شامل ہے راز گہرا 💕💕
السلام وعلیکم میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو دعا ہے اللہ پاک سے کہ وہ ہمارے وطن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور اور اس وطن کے باشندوں میں اتحاد اور بھائی چارہ قائم کر دے اور اس وطن کو اس مقام تک پہنچا دے جس کا خواب محمد علی جناح اور اس کے باقی رہنماؤں نے دیکھا تھا اور اللہ پاک سے دعا ہے ہمارے وطن سے نفرت،دہشت گردی،سود، اور باقی تمام چھوٹی بڑی برائیوں کو ختم کر دے اور ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی دلوا دے اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وزیادتی اور ستم کرنے والوں کو ہداہت دے اور ہمیں سچا مسلمان اور پاکستانی بنا دے آمین پاکستان ذندہ باد جشنِ آزادی مبارک ❤❤