اپنی خواہشات پر ہمیشہ کڑی نظر رکھو بعض خواہشات کی پیروی ہمارے ایمان کو کھوکھلہ کر دیتی ہیں ہم کب اور کتنا اپنے رب سے دور ہو چکے ہوتے ہیں ہمیں اسکا ادراک تک نہیں ہوتا یہ سخت مرحلہ ہوتا ہے اس سے آگے انسان بہت مشکلوں میں الجھ جاتا ہے ❤❤
اس بات سے انکار نہیں کبھی کبھی واقعی آزمائش بہت سخت ہوتی ہے گھیراؤ تنگ ہوتا ہے اور دل مایوس ہو جاتا ہے مگر یقین جانیے آپکا رب اس طرح کے حالات میں آپکے اور زیادہ قریب ہو جاتا ہے اسکو علم ہوتا ہے کہ اسکے بندے کو ضرورت ہے اُسکی بس اپنے مسئلے اللہ کو بتانے کی اور پھر مطمئن رہنے کی عادت ڈالیں ❤️❤️