ہمارے ہاں مختصر عرصے کے لیے ایک انسان کو اپنی خواہشات کے مطابق چلانا،اس کو اپنا عادی بنانا،پھر عادی بنا کے چھوڑ دینا،اس کے احساس اور جزبات کی دھیجیاں آڑا دینے کا نام محبت ہے۔
میں تمہیں ویسے چاہتی ہوں جیسے امرتا نے ساحر کو چاہا، مگر میرے پاس ویسا دل و جگر نہیں کہ میں کسی امروز کے ساتھ زندگی گزار لوں۔۔۔۔مجھے صرف تم چاہیے ہو ، مجھے تو تمہارے جیسا بھی کوئی نہیں چاہیے ۔
زندگی میں انسان کو ہر چیز ویسے نہیں ملتی جیسی اس نے سوچی ہوتی ہے۔ سب ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہو سکتا اور جو ہم کہتے اور سوچتے ہیں، وہ تو کبھی نہیں ہوتا .پہلے ہم نے سوچا تھا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے مگر یہ نہیں ہو سکا اور اب ہم سوچ رہے ہیں کہ ہم کبھی دوبارہ نہیں ملیں گے تو ہو سکتا ہے کہ یہ بھی نہ ہو۔"
کتنا مشکل ہوتا ان لوگوں کو تلاش کرنا جنھوں نے خود کو چھپا لیا ہو، جو سامنے ہو کر بھی نظر نہ آئیں، جو ساتھ ہو کے بھی اپنے نہ لگیں____ایسے گمشدہ لوگوں کو ڈھونڈنے میں عمریں گزر جاتی ہیں لیکن وہ نہیں ملتے 🍁
اپنے رب پر یقین رکھو...!!زیادہ سوچنا انسان کو ختم کردیتا ہے،بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو۔جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے۔تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟ کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی...؟ تمہیں کیا ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا...کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا...؟ بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو بلکہ یقین کامل رکھو،ان شاءاللّٰه وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا...وہ تمہاری ہر دعا پر کن فرما دے گا۔ان شاءاللّٰه🥀
دعا سے وہ بھی مل جاتا ہے جو ہمارا نصیب نہیں دے پاتا...لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا تم نے کبھی معجزہ ہوتے دیکھا ہے...؟ اور تب میں بس اتنا کہتا ہوں کہ کائنات کے کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس میں معجزہ نہ ہو.. آپ سانس لیتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ آپ دیکھ سکتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ کس سمت کو سورج غروب ہوتا ہے اور کس سمت سے چاند نکل آتا ہے کیا یہ معجزہ نہیں؟کیسے اور کن مقامات پہ اللّٰہ پاک آپ کو گرنے سے تھام لیتا ہے...اور آپ کو خبر بھی نہیں ہوتی کیا یہ معجزہ نہیں؟ دعاؤں سے ہمیشہ سے مجھے محبت رہی ہے...دعائیں ہیں تو میں یہاں ہوں...ان دعاؤں نے مجھے ان چیزوں سے دور رکھا جن کا آج میری زندگی میں ہونا تکلیف کا باعث ہوتا...مجھے اکثر وہ نہیں ملا جو میں نے مانگا، مگر مجھے ہمیشہ جو بھی ملا دعاؤں سے ہی ملا