سمجھ گئی ہوں کوئی نہیں سمجھے گا مجھے
سو زمانے سے میں نے گفتگو مختصر کر لی 🥀
عورت ہو یا بانسری
قدرتی سُریلی ہوتی ہے
اور
فطرتاً سُر بکھیرتی ہے
فلاں ایسا ہے فلاں ویسا ہے
اے انسان تو خود کو دیکھ تو خود کیسا ہے 🥀
پتہ نہیں کیوں لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ وہ اپنے خدوخال گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں حالانکہ وہ انسان خوبصورت ہے جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے
بیٹی کا فیصلہ اگر غلط ہو جائے تو اسے معافی نہیں دی جاتی اس کو نہ معاشرہ معاف کرتا ہے اور نہ ہی اس کے اپنے 🥀
اور اگر بیٹی کی زندگی میں ماں باپ کا فیصلہ غلط ہو جائے تو کہا جاتا ہے
" بس جو بیٹی کا نصیب "
شادی تو ہر ایک کی ہو جاتی ہے چاہے وہ بدتمیز ، بدگو یا بد اخلاق ہو اس لیے صرف شادی کی نہیں بلکہ اچھے ساتھی کی دعا کیا کریں اور خود بھی اچھے بنیں ، ادھوری دنیا مت مانگیں پوری جنت مانگیں رب سے ایسا ساتھ مانگیں جو سکون دے آنکھوں کو ٹھنڈک بخشے جو آپ کے عیبوں کو ڈھانپ دے آپ کے دل ❤️ کو راحت دے
اَللّھُمّ یَسِرّلِیٌ جَلِیساً صَالِحًا
اے اللہ مجھے نیک ساتھی " ہمسفر" عطا فرما
جب تم تھک جاتی ہو تو کیا کرتی ہو ؟
میں چھت پر جاتی ہوں اور گھنٹوں آسمان کو دیکھ کر اپنے اللہ سے باتیں کرتی ہوں 🥀
انسان کے پاس پیسے بھی ہوں اچھا گھر بھی ہو اچھی گاڑی بھی ہو لیکن اگر ایک اچھا ہمسفر نہ ہو تو یقین کرو پھر ایسے پیسے گھر گاڑی سب بیکار ہیں 🥀
مرد ہو تم !
تمہاری ہستی کا اتنا تو رعب ہو ، پاس سے گزرے جو کوئی عورت بے خوف ہو
مکمل جہاں کسی کو بھی نہیں ملتا
ہر کوئی ادھوری خواہشات کے ساتھ زندہ ہے
ہمیں لگتا ہے کہ زندگی ہمارے ساتھ تلخ ہے
مگر دوسروں کی پریشانیاں سنیں گے نہ
تو اپنی بھول جائیں گے🥀
میں ٹھہری اپنے نصیب سے ڈری ہوئی لڑکی
جو دوسروں کو اچھے نصیب کی دعا دیتی ہوں
جس کی غلطیوں کو بھول کر میں نے ہر بار رشتہ نبھایا ہے
اسی نے مجھے ہر بار فالتو ہونے کا احساس دلایا ہے
یونہی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں
یہ جو اپنے ہیں کیا واقعی اپنے ہیں ۔۔ ؟
اپنے کپڑے اور جوتے خاص مواقع کے لیے رکھنا بند کر دیں
آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص موقع ہے
اور ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ
اپنا اعمال نامہ کوئی بھی نہیں دیکھنا چاہتا
میں یہ سمجھتی تھی جو کسی کو تکلیف نہیں دیتا ، اسے بھی تکلیف نہیں دی جاتی
اگر شوخی کی عمر میں انسان کی ذات میں ٹھہراؤ آ جائے
تو زندگی کو ایک خط لکھنا چاہیے
جس میں لکھا ہو !
وہ عمر کا ایک حصہ بنا کسی معذرت کے کھا گئی
میں اپنے بیٹوں کی تربیت ایسے کروں گی
جیسے ایک مرد ہونے کی خواہش میں نے کی تھی
یہ سچ ہے کہ عورت میں درد سہنے کی بہت طاقت ہے
مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ درد دیے جانے ہی کی مستحق ہے
کوئی ہماری خاموشی کا بھی مستحق نہیں ہوتا
اور ہم انہیں احساسات کے ترجمے سنا رہے ہوتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain