Romantic Poetry Hasankhan-me : تم نے واقعی میری روح کو ایسے چھوا ہے جیسے برسوں سے سوئی ہوئی کسی حس کو پہلی... MORE▼بار کسی نے آواز دی ہو۔ یقین مانو، تمہارے بعد دل پہلے جیسا نہیں رہا۔ اب تم سے جدا ہونا صرف فاصلے کا نام نہیں، یہ تو سانسوں کے ٹوٹنے جیسا لگتا ہے۔ میں چاہوں بھی تو خود کو تم سے الگ سوچ نہیں پاتا، ہر خیال کے آخر میں تم ہی آ کھڑے ہوتے ہو۔ رات کی خاموشی میں تمہاری باتیں گونجتی رہتی ہیں اور آنکھیں نم ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔ عجیب سا رشتہ ہے، جسے لفظوں میں باندھنا مشکل ہے مگر دل سے نکالنا اس سے بھی زیادہ مشکل۔ کہ اب تمہارے بغیر جینا ادھورا لگتا ہے۔ تم سے دوری کا خیال بھی دل پر بوجھ بن جاتا ہے، جیسے کوئی اپنا سایہ کھو دے یہ کیونکہ تم صرف ایک شخص نہیں رہے تم ایک دوا ہو میری عادت ہو اور اب کمزوری بن چکے ہو - 1 week ago FOLLOW SHARE LINK REPORT