اس پر اترے تھے محبت کے صحیفے لیکن ایک کافر کہاں تورات کا مطلب سمجھے!🥀 اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم تُو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے! 🥀 تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے تِرا اپنا کوئی تُو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے
اکتوبر کے آغاز میں۔۔ جب پت جھڑ کا موسم شروع ہوتا ہے۔۔۔۔ تو ہر شجر اداس ہو جاتا ہے، باہر چاہے جتنا شور ہو، فضا میں عجیب سی خاموشی محسوس ہوتی ہے، اور ایسے میں___! جب ہوا کی سرسراہٹ کے ساتھ زرد اور نارنجی پتےگرتے ہیں، تو وہ منظر بہت اداس، مگر بہت دلفریب ہوتا ہے، ان پتوں کی آواز____! ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے، کوئی بہت دھیمے سے سرگوشیوں میں باتیں کر رہا ہو، کچھ سنا رہا ہو__ کوئی اداس سی دھن، کوئی درد میں ڈوبا نغمہ____ "اکتوبر" جب بھی آتا ہے، یونہی پتوں میں چھپی کئی ان کہی ادھوری کہانیاں سناتا ہے_____