لوگوں کےدل اتنی جلدی کیسے بھرجاتے ہیں کیونکہ ان کا پیمانہ چھوٹا ہوتا ہے کیسا پیمانہ دل ظرف توجہ اہمیت قربانی اور محبت کا پیمانہ وہ اسں قابل ہی نہیں ہوتے کہ یہ سب سنبھال سکیں جب یہ تمام چیزیں اسں پیمانے میں ضرورت سے زیادہ ڈالی جائیں تو باہرگر جاتی ہیں اورضائع ہو جاتی ہیں🖤
رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوا اتنا میں چُپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہوا ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں برسوں یہاں رہے ہیں، یہ اپنا نہیں ہوا وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا
وہ جانتی تھی میں اس سے محبت نہیں عشق کرتا ہوں بے پناہ عشق وہ جانتی تھی وہ میری کمزوری بن چکی ہے، کبھی کوئی بات نہیں بھی ہوتی تھی تو وہ لڑ کر خفا ہوجاتی تھی تو پاگل سا ہو جاتا تھا میں بات بات پر آنسو ٹوٹ کر گرنے لگتے تھےاس کی ناراضگی میرا اس دنیا سے دل اچاٹ کر دیتی تھی ہر چیز سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس نے میری زندگی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے درد سے بھر دیانہ جیتا ہوں نہ مرتا ہوں بس خالی ذہن کے ساتھ زندگی گزارے چلے جا رہا ہوں، اس کی محبت کو میں اپنی مضبوط پناہ گاہ سمجھتا رہا، لیکن اس نے سب کچھ چھین لیا مجھ سےخوشی کا ہر احساس ہر وجہ، اور میری زندگی کو ہمیشہ کے لیئے اندھیروں کے حوالے کر دیا
جب انسان کہتا ہے نا کہ__،! میں آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو اس بات کو معمولی نا لیا کریں کیوں کے یہ بات سچ ہے کے کوئی بھی کِسی کے بغیر مرتا نہیں ہے، لیکن دوسرا رخ یہ ہے کے،،،، جینے کے انداز بدل جاتے ہیں زندگی کے طور طریقے بدل جاتے ہیں ہنسنا بھول جاتے ہیں.. اپنی "میں" کو ختم کر دیتے ہیں اپنا حق مانگنا چھوڑ دیتے ہیں اپنا خیال نہیں رکھ پاتے اپنی پسند کی ہر ایک شے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اپنی پسند کا کھانا، اپنی پسند کے کپڑے، سبھی کچھ سے کچھ بھی لگاو نہیں رہتا ہر شام اداسی کے ساتھ گزارنا معمول بن جاتا ہے
" زندگی میں وہ وقت بھی آتا ہے جب انسان ہر چہرہ پڑھ لیتا ہے ۔ " " شاید ہم پڑھتے نہیں بلکہ ہمارا تجربہ ہر شے کو محسوس کر لیتا ہے ۔ " " ہم پھر بس خاموش ہو جاتے ہیں ، نہ تو کوئی شکوہ کرتے ہیں نہ پھر کسی سے کوئی شکایت ۔ " " اتنی بے پرواہی اتنی بے نیازی آ جاتی ہے کہ پھر ہمیں کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا ۔ " 🖤🙂