🌷🌷🌷🌷🌷محبت 🌷🌷🌷🌷🌷🌷. میں نے جانا ھے کہ محبت موسم نہیں اپنی مدت پوری کرے اور رخصت ھو جائے ، محبت ساون نہیں ، کہ ٹوٹ کہ برسے ، محبت اگ نہیں سلگے بھڑکے ،. اور بجھ جائے محبت افتاب نہیں ، ابھرے چمکے اور ڈھل جائے ، محبت تو چاند کی مانند ھے جو بڑھتا ھے ، گھٹتا ھے نکلتا ھے ، چھپتا ھے مگر کبھی فنا نہیں ھوتا ،،
سیپ سمندر میں ھوتی ھے ،مگر اس کی کامیابی کا سہارا بادل ھے ، دو تہوں والی سیپ سمندر کا کھارا پانی نہیں پیتی اور میٹھا پانی اسے دستیاب نہیں ھوتا ، اسے موتی اسی لیے حاصل ھوتا ھے ، کہ. وہ گہرے پانیوں میں بھی پیاسی رھتی ھے ،.
محبت اوس کی صورت ، پیاسی پنکھڑی کہ ھونٹ کو سیراب کرتی ھے ، گلوں کی استینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ھے ، سحر کہ جھٹپٹے میں گنگناتی ، مسکراتی ، جگمگاتی ھے ، محبت کہ دنوں میں دشت بھی محسوس ھوتا ھے ، کسی فردوس کی صورت ، محبت اوس کی صورت ،" امجد اسلام امجد ".
،یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ھیں تیری خوشبووں میں بھگوتی ھیں ، یہ رتیں پھر نہ کبھی ائینگی کسی خواب میں بکھر جائینگی ، یہ رتیں انوکھا سرور ھیں ،رھیں پاس پاس مگر دور ھیں ، ان رتوں کو دعاوں میں ڈھلنے دو، نہ چھوئیں اسماں انھیں چلنے دو ، سنو درد کبھی کسی کونج میں ، تو اداس چاند کو ہی دیکھنا کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا ،، 😊😊
ایک سورہ جس کا نام عنکبوت یعنی٬مکڑی،، ھے ٬ اس میں یہی لکھا ھے کہ جو شخص اللہ کہ سوا دو سروں کو اپنا کار ساز بناتا ھے اس کی مثال مکڑی کی سی ھے جو اپنا گھر بنتی ھے بے شک گھروں میں سب سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا ہی ھے