میرے لیے یہ اتنا مشکل نہیں ہے کہ میں اپنے عزیز لوگوں کو تکلیف میں دیکھتی ہوں میرے لیے یہ زیادہ مشکل ہے کہ میں تمہیں یہ بتا نہیں سکتی جو میرے دل پر گزرتی ہے ۔ یہ آزمائش ہے۔ یہ آزمائش ہی ہے کہ میں کس قدر ، کتنا اکیلی سہہ سکتی ہوں ۔ یہ زندگی ایک ہی لمحے میں قابلِ قبول اور پھر دوسرے ہی لمحے میں قابلِ رحم کیوں لگنے لگتی ہے ۔۔؟؟ 🖤
!اداسی تو کیفیت ہے جو آپ کو اچانک جکڑ سکتی ہے جب آپ اکیلے ہوں ہجوم میں ہوں سکوت میں ہوں شور میں ہوں جب آپ اپنے کسی جا چکے پیارے کو سوچیں کہ اب آپ اس سے کبھی نہیں مل سکیں گے۔ کوئی زندگی بھر کے لیے ہی دکھ دے کے جا چکا ہو تو بِنا کسی الارم دستک اطلاعی گھنٹی بِنا کسی نوٹیفیکیشن کے اداسی خاموشی سے آپکے دل پر اتر آتی ہے۔۔🤍
میں بہت بیوقوف تھی ، بات بات پر روٹھ جاتی تھی ، چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض بھی ہو جایا کرتی تھی ، پھر بڑی سے بڑی بات ہونے کے بعد آسانی سے مان بھی جایا کرتی تھی اور ایسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو ، پھر بڑی سے بڑی بات کو ہنس کر ٹال دیتی اور کسی چھوٹی بات کو پکڑ کر گھنٹوں رو دیتی ، میں آج بھی ویسی ہی ہوں ، بالکل ویسی ۔۔ بس فرق صرف اتنا ہے کہ " اب مان ٹوٹ جانے سے تکلیف نہیں ہوتی " ۔۔ 💙