کیا آسان ہے محبت کرنا ؟ محبت بانٹی جاسکتی ہے؟ کون سی محبت ؟ جو پہلا نہ ملنے پر دوسرے سے کی جاتی ہے یا وہ محبت جو دوسرے سے دھوکا کھا کر تیسرے سے کی جاتی ہے محبت کے تو ہم "م" سے بھی ناواقف ہیں۔ کچھ لوگ ! اور کہتے ہیں کہ ہم محبت کرتے ہیں؟ اللہ نے فرمایا: کہ میں پہچانا جاؤں پھر محبت کو خلق کر دیا گیا۔ زندگی تلخ بنادیتی ہے انسان کو اور تب انسان خاموش ہو جاتا ہے اور دُنیا کا سب سے طاقتور شخص وہ ہے جس کے پاس ہزاروں لوگوں کا ہجوم نہیں جو تنہائی میں بیٹھ کر خود سے باتیں کرتا ہے اور کتنا اچھا ہے ناں؟ کہ انسان خود سے باتیں کرتا ہے۔ خود سے خودی ملنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے کیونکہ خود میں خود ہی تو خدا ملتا ہے ۔“