اچھے لوگ واقعی پھولوں کی طرح ہوتے ہیں... ان کی موجودگی دل کو سکون دیتی ہے، وہی لوگ حقیقت میں خوبصورت اور بے حد قیمتی ہوتے ہیں جو دوسروں تک خیر کی خوشبو پہنچاتے ہیں۔ مشکل لمحوں میں حوصلہ دیتے ہیں، دلاسہ بنتے ہیں، اور بھروسے کا ایک مضبوط سہارا فراہم کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ صراطِ مستقیم کی رہنمائی کرتے ہیں، خاموشی سے، بغیر کسی دکھاوے کے، اصلاح کرتے ہیں۔ نہ کوئی لالچ، نہ کوئی غرض، صرف اخلاص... ایسے لوگ قیمت سے نہیں، نصیب سے ملا کرتے ہیں۔۔۔ لا ترج الا ربک م۔۔۔اعظمی