*شبِ براءت کی برکات اور شرعی احکام* اس مبارک رات اور آنے والے دن کے حوالے سے شرعی احکام جان لیجیے! *شبِ براءت کی فضیلت* شبِ براءت آج مغرب کا وقت ہوتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔ بے شمار لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور بہت سے افراد جہنم سے نجات پاتے ہیں۔ *کل (15 شعبان) کے روزے کا حکم* 15 شعبان کا روزہ بعض احادیث اور ایامِ بیض کی رعایت کرتے ہوئے مستحب ہے۔ اگر کوئی یہ روزہ رکھے تو بہتر و افضل ہے، اور اگر نہ رکھے یا رہ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ *خلاصہ کلام* آج مغرب سے کل صبح تک نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، اور صدقہ و خیرات میں وقت گزاریں۔ اگر چاہیں تو کل کا روزہ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کسی اور عمل کو لازم سمجھنا شرعی طور پر درست نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain