میں اگر تڑپوں تو تڑپوں مگر تم نہ میرے لئے تڑپنا تم اگر تڑپے تو پھر مسحور ہو جاؤنگا میں مجبور ہو جاؤں گا میں میں اگر دیکھوں تو دیکھوں مگر تم نہ مجھ کو دیکھنا تم نے اگر دیکھا تو پھر مسحور ہو جاؤں گا میں میں اگر چاہوں تو چاہوں مگر تم نہ مجھ کو چاہنا تم نے اگر چاہا تو پھر تیرے پیار میں مغرور ہو جاؤں گا میں