*بچپن میں ہم کہا کرتے تھے...* *"لڑائی لڑائی معاف کرو، اللّٰہ کا گھر صاف کرو...!"* *اور سمجھتے تھے کہ یہ شاید مسجد صاف کرنے کی بات ہے...!* *سمجھ تو اب آئی ہے...!* *یہ تو بات تھی اپنے اپنے دِلوں کو صاف کرنے کی...!* *جس میں اللّٰہ کی مُحبت اور خوف بستا ہے...!* *اِسے صاف کریں گے تو ہی لڑائی ختم ہو گی نا...!*
بعض گہرے غموں کا علاج بہت زیادہ استغفار کے علاوہ کسی چیز سے نہیں کیا جا سکتا اور ان غموں کی شدت پیشانی کو زمین سے چھوئے بغیر کم نہیں ہوتی __جو رب العالمین کی عظمت سے مشروط ہے! جیسا کہ اللہ کریم کا فرمان ہے : 💕اور سجدہ ریز ہو جاؤ اور قرب حاصل کرو..(القرآن)