کسی کے راستے میں مشکلات پیدا کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ آپ اس کی تو صرف دنیا خراب کر رہے ہو لیکن اپنی آخرت تباہ کر رہے ہو
اچھا کردار آپ کو زندہ رکھتا ہے
دلوں میں بھی اور لفظوں میں بھی
کوئی بھی انسان پوری دنیا کے لئے نہیں جیتا
بلکہ کچھ خاص لوگوں کے لئے جیتا ہے
جو اس کی پوری دنیا ہوتے ہیں
کبھی کبھی میری خاموشی کو بھی سمجھ لیا کر
ہر بار الفاظ نہیں ملتے درد بیان کرنے کو
آج کے دور میں لوگوں سے وفا ڈھونڈ رہے ہو
بڑے نادان ہو زہر کی شیشی میں دوا ڈھونڈ رہے ہو
وقت کے ہاتھ سے گزرے ہوئے لمحوں کی طرح
بھول جاؤ گے تم بھی تو مجھے لوگوں کی طرح
ہر کسی کو خوش رکھنا شاید ہمارے بس میں نہ ہو
پر کسی کو ہماری وجہ سے دکھ نہ پہنچے یہ تو ہمارے بس میں ہے
مجھے شرارتوں سے فرصت ہی نہیں ملتی
ورنہ میں کر کے بتاتا محبت کہتے کسے ہیں
محبت میں یہی خوف کیوں مسلط رہتا ہے
کہیں میرے سوا کوئی اور تو عزیز نہیں اسے
اب کوئی خواب نیا دل میں اترتا ہی نہیں
بہت ہی سخت پہرا ہے تمہاری چاہت کا
نیند سے اتنا بھی پیار نہ کرو
کہ منزل بھی خواب بن جائے
اکیلے بیٹھ کر خود سے سوال کریں
کہ آپ کے مرنے کے بعد کتنے لوگوں
کی زندگی پر فرق پڑے گا؟
جن لوگوں کو فرق پڑے گا ان کا خیال رکھیں
باقیوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں
جانو کی تلاش چھوڑ کر جانور
کی تلاش شروع کر دیجئے عید قریب ہے
دنیا کو سچا ہونے کی دلیل مت دو
بس یہی سوچ رکھو
کہ
اللّٰہ سب جانتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain