اس طرح سے نہ آزماو مجھے اس کی تصویر مت دکھاو مجھے عین ممکن ہے میں پلٹ آوں اس کی آواز میں بلاو مجھے دل کو سگنل تو مل سکیں اس کے اس کی جانب ذرا گھماو مجھے دوستوں کو نہ آگ لگ جائے اپنی ڈی پی میں مت لگاو مجھے میں درندا ہی ٹھیک ہوں بھائی اپنی تہزیب مت سکھاو مجھے