اسکول میں چھٹی کے بعد کا سناٹا، دُلہن کی رخصتی کے بعد کی اُداسی، میت کے اُٹھ جانے کے بعد گھر کی ویرانی، کسی ویران ریلوے سٹیشن سے ٹرین کے چلے جانے کے بعد کی خاموشی اور گھر سے مہمانوں کے رخصت ہو جانے کے بعد دل کی اُداسی صرف حساس ترین لوگ ہی محسوس کر سکتے ہیں۔