محبت راکھ ہونے سے زرا پہلے چلے آنا
کہ میرے خاک ہونے سے زرا پہلے چلے آنا
بہت کچھ کھو دیا میں نے فقط تیری چاہت میں
کہ میری سانس رکنے سے زرا پہلے چلے آنا
سجایا تھا جو اک سپنا تمہارے ساتھ جینے کا
میرے سپنے بکھرنے سے زرا پہلے چلے آنا
میری آنکھیں ترستی ہیں تمہاری دید کی خاطر
کہ آنکھیں موندھ جانے سے زرا پہلے چلے آنا
ابھی تو عشق باقی ہے ملن کی آس ہے دل میں
بھرم کے ٹوٹ جانے سے زرا پہلے چلے آنا
گلے چاہے ہزاروں ہیں محبت صرف تم سے ہے
محبت روٹھ جانے سے زرا پہلے چلے آنا
ہم جیت بھی سکتے تھے اس عشق کی بازی کو
وہ جیت کے خوش ہوگا ، یہ سوچ کے ہم ہارے.....!!!